آسٹریلیا میں آگ نے تباہی مچادی،

0
39

آسٹریلیا میں آگ نے تباہی مچادی، سینکڑوں گھر متاثر ہوگئے
آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے تین افراد ہلاک اور درجنوں‌ زخمی ہو گئے. ایک سو پچاس سے زائد گھر جل کر خاکستر ہو گئے جس کے سبب ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم موریسن نے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
آسٹریلیا کی سب سے گنجان آباد ریاست نیو ساتھ ویلز میں کم از کم ستر مختلف مقامات پر لگی ہوئی آگ کو بجھانے کے لیے حکام نے پندرہ سو فائر فائٹرز کو طلب کر رکھا ہے۔ سیکڑوں طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں شریک ہیں جبکہ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔

آتشزدگی کے سبب زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا، انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔
فائر سروس کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے، جل کر راکھ کا ڈھیر بن جانے والے گھروں کے ملبے میں لاشیں ہونے کا امکان ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ہلاک شدگان کی تلاش کا کام بھی جاری رکھے ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Leave a reply