آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹویٹی میں شکست دے دی۔
باغی ٹی وی : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹویٹی میں شکست دے دی۔ ایک سو چھیالیس رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے انتالیس رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ایرون فنچ نے بھی انتالیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کے عادل رشید نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
برطانوی وکٹ کیپر جونی بیرسٹو نے پچپن، ڈینلی انتیس اور معین علی نے تیئس رنز بنائے۔ انگلینڈ نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی. ادھرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ڈیوڈ ملان 4درجے ترقی کے بعد پہلے نمبرپر پہنچے اور انہوں نے پاکستانی بلےباز بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے بلےباز بابراعظم ٹی20 رینکنگ میں کی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔