آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے نابینا خواتین کے لیے بڑا قدم

آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے نابینا خواتین کے لیے بڑا قدم
باغی ٹی وی : آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے نابینا خواتین کے لیے کرکٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے نابینا خواتین اور لڑکیوں نے 5 روزہ کرکٹ ٹریننگ میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نابینا خواتین اور لڑکیوں کے مابین 10 اوورز کا فائنل میچ بھی کھیلا گیا جبکہ پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس ضمن میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ کو آسٹریلیا نے متعارف کروایا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم خواتین کو پاکستان کے مقبول کھیل میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے آسٹریلین کرکٹ بورڈ مجاز اتھارٹی ہے، آسٹریلین کرکٹ بورڈ اور پی سی بی اس معاملے پر بات چیت کررہے ہیں۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل بڑی تعداد میں آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کے بہترین سفیر بن کر گئے ہیں۔

Comments are closed.