![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/11/AUSTRALIA.jpg)
آسٹریلوی ہائی کمیشن نے پاکستان اور آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے فنکاروں اور طلبا کے تعاون سے دو پبلک بسوں پر آسٹریلوی اور پاکستانی فن پاروں کی نمائش کی۔
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے نمائش کی تقریب میں لی گئیں چند تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ ہمارے تعاون سے سعید اختر اسٹوڈیو میں دو پبلک بسوں کی پینٹنگ میں شامل آسٹریلیائی/پاکستانی فنکاروں اور طلباء سے بات کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔
Delighted to speak to the Australian/Pakistani artists, & students involved in the #painting of two public #buses at Saeed Akhtar Studio, supported by us. Hope these buses will help strengthen 🇦🇺🇵🇰 Australia-Pakistan cultural connections as they continue to travel across Pakistan pic.twitter.com/SjnIJHbiQt
— Neil Hawkins (@AusHCPak) November 10, 2021
انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ یہ بسیں آسٹریلیا اور پاکستان کے ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گی کیونکہ یہ پاکستان بھر میں سفر کرتی رہیں گی۔
علاوہ ازیں تقریب میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کا پبلک ٹرانسپورٹ کو سجانے کی پاکستان کی خوبصورت روایت کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور پاکستان دونوں خوبصورت ثقافت کے حامل ممالک ہیں جن کے درمیان بہت سے روابط مشترک ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل میچ کے حوالے سے آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ پاکستان نے شاندار کرکٹ کھیلی جو بھی جیتا دونوں کی جیت ہو گی۔
واضح رہے کہ نمائش کا مقصد آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا تھا ٹرانسپورٹ کو دلہن کی طرح سجانے کی روایت دنیا بھر میں پاکستان کی منفرد شناخت ہےیہی وجہ ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمیشن نے پاکستانی اور آسٹریلوی فنکاروں اور طلبا کے تعاون سے دو پبلک بسوں پر آسٹریلوی اور پاکستانی فن پاروں کی نمائش کی بسیں پورے پاکستان میں سفر کریں گی تاکہ شہری پہیوں پر گھومتی اس آرٹ کی نمائش سے لطف اندوز ہو سکیں-