آسٹریلوی صحافی نے "ڈینس جاسوس کبوتر” نام رکھ لیا
باغی ٹی وی رپورٹکے مطابق . آسٹریلوی صحافی ڈینس نے بھارتی میڈیا کی طرف سے جاری جاسوس کبوتر کے شوشے کے بعد خود کا نام "ڈینس جاسوس کبوتر” رکھ لیا ہے. بھارت کے میڈیا کی ہر طرف ٹرولنگ ہو رہی ہے . اور اس ٹرولنگ کا حصہ بنتے ہوئے . آسٹریلوی صحافی نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے .
https://twitter.com/DennisCricket_/status/1265221540800421888?s=20
واضح رہے کہ مودی سرکار اتنی خوفزدہ ہے کہ اس نے ایک کبوتر کو گرفتار کر کے پنجرے میں بند کر دیا ہے جس پر بھارت کا عالمی سطح پر مذاق اڑایا جا رہا ہے جس سے دنیا بھر میں مودی کی رسوائی ہو رہی ہے
آسٹریلوی صحافی ” ڈینس“ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں اس نے ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں ایک کبوتر بھارتی فوج کے اہلکاروں کے درمیان گھرا ہوا ہے اور فوجیوں نے کبوتر پر بندوقیں تان رکھی ہیں
واضح رہے کہ لائن آٍف کنٹرول پر پر تعینات بھارتی فوجیوں نے ایک کبوتر کو پکڑا ہے جس پر شک ہے کہ یہ پاکستانی جاسوس ہے . . بھارتی ذرائع کے مطابق مبینہ جاسوس کبوتر مقبوضہ کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پکڑا گیا . جس کے پاؤں میںرنگ بھی ہے جس میںکچھ نمبر لکھے ہوئے تھے. اس بارے تحقیقات جاری ہیں.
اس سے پہلے بھی .سرحد پر تعینات بھارتی فوجیوں نے ایک کبوتر کو پکڑ کر پاکستانی جاسوس قرار دیتے ہوئے امرتسر پولیس کے حوالے کردیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق مبینہ جاسوس کبوتر کے ایکسرے بھی کروائے گئے تھے کہ کہیں اس کے جسم میں کوئی چپ تو نصب نہیں۔ قبل ازیں بھارتی ایجنسیوں نے فروری 2017ء میں بھی ایک مبینہ جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا جو تھانے سے اڑ گیا تھا۔