آسٹریلوی ٹیم نے ٹی 20 ویمن کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو شکست دے دی
خواتین کی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی چیمپئنز کا سہرا آسٹریلوی ٹیم کے سر سج گیا .دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ویمنز ٹی ٹوینٹی میں بھارت کو 85 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔
ویمنز ڈے کے موقع پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 115 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے الیسا ہیلی نے 75 رنز بنائے جبکہ بیتھ مونی 78 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ان کے علاوہ کپتان میگ لیننگ 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی ویمن ٹیم کی 8 کھلاڑیاں ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا اور یک کے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔بھارت کی پوری ٹیم 99رنز پر ڈھیر ہو گئی اور آسٹریلیا نے 85رنز سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پانچویں مرتبہ ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کا چیمپیئن حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ نے 4 اور جیس جوناسین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔شاندار جارحانہ اننگز کھیلنے پر ایلیسا ہیلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بھارت کی جانب سے دپتی شرما 33، ویدا کرشنامرتی 19 اور رچا گھوش 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ اور جیس جوناسن نے تباہ کب بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب چار اور تین وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ نیکولہ کیری، دسلیلا کمنس اور صوفیہ میلی نوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین لوٹایا۔آسٹریلیا نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل 2010، 2012، 2014 اور 2018 میں بھی کنگروز نے ہی ورلڈ کپ جیتا تھا.واضح رہے کہ پاکستان ک قومی کرکٹ ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکا رہی اور ایونٹ کے پہلے مرحلے ہی میںآوٹ ہوگئی،