آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا
آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا-
باغی ٹی وی : آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق 18 رکنی فل اسٹرینتھ ٹیم میں پیٹ کمنز کپتان اور اسٹیو سمتھ نائب کپتان ہوں گے آسٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، کیمرون گرین، مرکس ہیرس ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ جوش ہیزل ووڈ، ٹروس ہیڈ،عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لیون بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مچل مارش،مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، مچل سویمسن اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری
آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 27 فروری کو بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔
دورہ پاکستان: کھلاڑی اپنی فیملیز کیساتھ مشاورت کریں گے اور اپنے جواب کے ساتھ واپس…
وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے اور تمام کھلاڑی اپنی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے دیگر ارکان سے مل سکیں گے دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کی جگہ 6 امیدوار میدان میں آگئے، لینگر کے مستعفی ہوجانے پر سی اے کی مشکل آسان ہوگئی بورڈ حکام اب 6 امیدواروں سے موزوں فرد کا چناؤ کرپائیں گے، زیادہ امکان فوری طور پر عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا ہے-
کینگروز کو پاکستانی سرزمین پرعرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض چکانا ہوگا ،جیف لاسن
آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی.ممکنہ امیدواروں میں ٹریور بیلس، جیسن گلیسپی، رکی پونٹنگ، گریگ شیپرڈ، مائیکل ڈی وینوٹو اور اینڈریو مکڈونلڈ شامل ہیں دوسری جانب لینگر نے اپنے استعفے میں شدید اور جذباتی الفاظ تحریر کرنے پر معذرت کرلی سابق کوچ نے اپنے استعفے میں میں سپورٹ کی کمی کا شکوہ کرتے ہوئے اپنے دور میں حاصل کردہ کامیابیوں کو اپنا فخر بھی قرار دیا تھا، انھوں نے مستعفی ہونے کے معاملے پر ہیدا ہونے والی شدید صورتحال پر معذرت بھی کی۔
انھوں نے امید بھی ظاہر کی کہ جن حالات میں انھوں نے ٹیم سنبھالی تھی وہ اس سے بہتر پوزیشن میں اسے چھوڑ کر جارہے ہیں۔ان کا یہ خط اتوار کو مقامی میڈیامیں شائع بھی ہوا ہے، انھیں 6 ماہ کا محدود معاہدہ آفر کیا گیا تھا جسے قبول کرنے سے انھوں نے انکار کردیا تھا۔
اپنے کوچنگ انداز کے سبب میڈیا میں ہونے والی پیشگوئیوں سے متعلق انھوں نے تسلیم کیاکہ ٹیم ایسا کوچ چاہتی تھی جس کی سمت مختلف ہو، میں نے ہمیشہ دیانتداری کے ساتھ اپنا کام کیا، خوشی اس بات کی ہے کہ ٹیم کو ایک اچھی پوزیشن پر چھوڑ کر جارہا ہوں، مختصر مدت کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کی تاکہ بورڈ فوری طور پر نئے کوچ کا تقرر کرے جوکہ آنے والے اہم معرکوں کیلیے ٹیم کو تیار کرے۔