آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے سین ایبٹ،ایشٹن اگر،جیسن ،ایلکس کیری،نیتھن ایلس اور کیمرون گرین ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس،مارنوس لیبوشین،مچل مارش اور بین میک ڈرمٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ کے رچرڈسن،اسٹیو سمتھ،مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زامپا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا ون ڈے میچز 29 مارچ،31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں 5 اپریل کو دونوں ٹیمیں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے آئیں گی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم کے ایشز ہیرو پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، کینگروز اسکواڈ کے بیشتر پلیئرز پہلی بار پاکستان کا سفر کریں گے، اس لیے یہاں کی کنڈیشنز کا کچھ خاص اندازہ نہیں ہے ان کا انحصار پاکستان میں کھیل چکنے والے کھلاڑیوں سے دستیاب ’سیکنڈ ہینڈ‘ معلومات پر ہے، جسٹن لینگر بھی اس اہم دورے سے قبل ان سے الگ ہوچکے ہیں-
دورہ پاکستان کے لیے ٹریوس ہیڈ گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل رہنے والے ہموطن جیک ویدرلیڈ سے معلومات حاصل کررہے ہیں، دورہ پاکستان سے متعلق انھوں نے ملی جلی چیزیں سن رکھی ہیں، ان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز ہیں، اسی طرح کچھ اچھے اسپنرز بھی ہمارے منتظر ہوں گے-