بریکنگ: کرکٹ‌ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کردیا گیا

ڈربی (اے پی پی) عثمان خواجہ کو ڈربی شائر خلاف تین روزہ ٹور میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق عثمان خواجہ ڈربی شائر کے خلاف تین روزہ ٹور کرکٹ میچ میں آسٹریلیا الیون کی قیادت کریں گے۔ ریگولر کپتان ٹم پین سمیت ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، پیٹ کمنز، جوش ہیزلووڈ، جیمز پیٹنسن اور نیتھن لیون کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ ایلکس کیری کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ بلے باز سٹیون سمتھ جو کہ دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ کے دوران جوفرا آرچر کا باﺅنسر لگنے سے انجری کا شکار ہوئے تھے اور تیسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکے تھے ٹور میچ میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

آسٹریلیا الیون اور ڈربی شائر کے درمیان ٹور میچ جمعرات سے شروع ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم کپتان عثمان خواجہ، کیمرون بینکرافٹ، ایلکس کیری، مارکس ہیرس، مارنس لبوشگنی، مچل مارش، مائیکل نیسر، پیٹرسڈل، سٹیون سمتھ، مچل سٹارک اور میتھیو ویڈ پر مشتمل ہے۔

Comments are closed.