آسٹریلوی وزیر اعظم کی پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت

مہمان کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان 5 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس جائیں گے
0
106
Cricket

سڈنی: آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت دی ہے-

باغی ٹی وی: آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیز نے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کو ملاقات کی دعوت دے دی، مہمان کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان 5 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس جائیں گے ، دوسری جانب آسٹریلوی بورڈ نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے، وہ میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے کے ساتھ کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔

پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک، آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا …

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا پہنچنے پر نہایت نارواسلوک کیا گیا ، کھلاڑی اپنے بیگ بھی ٹرک میں خود لوڈ کرتے ہوئےدکھائی دیئے جس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

احسن اقبال کے خلاف بیان بازی پر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری

Leave a reply