آسٹریلوی باؤلر مِچ کلائیڈن کو ہینڈ سینٹائزر سے بال چمکانے پر جرمانہ

باغی ٹی وی : کورونا ایس او پیز میں جاری انگلش کاؤنٹی کے دوران ہینڈ سینٹائزر سے بال چمکانے یعنی بال ٹیمپرنگ الزام پر باؤلر مِچ کلائیڈن پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سابق آسٹریلوی باؤلر مِچ کلائیڈن پر الزام تھا کہ انہوں نے گذشتہ ماہ سسکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ہینڈ سینیٹائز سے بال کو چمکایا، مڈل سیکس کے خلاف اس میچ میں سینتیس سالہ مِچ کلیڈن نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کوویڈ ایس او پیز کے تحت بال کو تھوک سے چمکانے پر پابندی ہے جبکہ سابق آسٹریلوی باؤلر نے گیند پر ہینڈ سینیٹائزر ہی لگا دیا، ضابطے کی اس خلاف ورزی پر انگلش کرکٹ بورڈ حکام نے انہیں معطل کرتے ہوئے باب ولس ٹرافی میں بھی نمائندگی سے روک دیا ہے

فاسٹ باؤلر محمد عامر جرمانے سے بال بال بچ گئے


واضح‌ رہے کہ اس سے پہلے کرکٹر محمد عامر جرمانے سے بچ گئے ،انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پاکستانی پیسر محمد عامر گیند کو چمکانے کیلئے لعاب کا استعمال کرتے دیکھے گئے جس کی کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران ممانعت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جب محمد عامر میچ کا چوتھا اور اپنا پہلا اوور کرنے آئے تو انہیں کئی بار گیند پر لعاب لگاتے دیکھا گیا مگر امپائرز کو اس کا علم نہیں ہو سکا البتہ ان کے اگلے اوور میں امپائرز کو سینی ٹائزر سے گیند صاف کرنا پڑی لیکن انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی پر محمد عامر کیخلاف کوئی پنالٹی نہیں لگائی۔

Shares: