مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ آبپاشی اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس...

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کے نرخوں میں کمی پر منا لیا

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی...

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

اسلام آباد: بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں...

پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

سیتا پور:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور...

آسٹریلوی بیٹر کی 29 گیندوں پر سنچری

آسٹریلوی بیٹر نے وائٹ بال ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جبکہ جنوبی آسٹریلیا کے بیٹر جیک فریزر نے آسٹریلوی ڈومیسٹک کپ میں تسمانیہ کے خلاف 29 گیندوں پر سنچری بنا کر مینز لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا اے بی ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیا، برٹش کارپوریشن کے مطابق لسٹ اے کرکٹ دراصل ون ڈے فارمیٹ ہے جس میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کے وائٹ بال میچز دونوں شامل ہیں اور اس میں فی ٹیم کی ایک اننگز میں اوورز کی تعداد 40 سے 60 تک ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی بیٹر ڈی ویلیئرز نے جنوری 2015 میں جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 31 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، تاہم گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں تسمانیہ نے جنوبی آسٹریلیا کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا اور مخالف ٹیم کو 50 اوورز میں جیت کیلئے 436 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ہدف کے تعاقب میں جنوبی آسٹریلیا کے بیٹر جیک فریزر نے تیز رفتار اننگز کھیلی اور صرف 29 گیندوں پر سنچری اسکور کی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کوئلے کی کان میں دھماکہ؛ 11 مزدور زخمی
ہمارا حق مارا جائے گا تو سڑکوں پر نکل کر بتائیں گے،مولانا فضل الرحمان
شیخ رشید کی بازیابی کیلئے مزید آٹھ دن کا وقت مل گیا
” ون لائن” کی پہلی خاتون لکھاری مسرت ناز
کیا پاکستان ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کر پائے گا؟
ورلڈکپ: پاکستان کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف
علاوہ ازیں 38 گیندوں پر 125 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں 13 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے لیکن وہ اپنی ٹیم کا جیت نہ دلواسکے ہیں جبکہ ہدف کے تعاقب میں جنوبی آسٹریلیا کی ٹیم 398 رنز بناسکی تاہم واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اب بھی اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ہی ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra