Author: عائشہ ذوالفقار

  • نزلہ زکام کا انتہائی آسان گھریلو علاج

    نزلہ زکام کا انتہائی آسان گھریلو علاج

    وٹامن سی دھوپ اور تیز پیاز کی خوشبو نزلہ زکام کے علاج کے لئے بیترین ہے روزانہ ایک پیاز کاٹ کر اردگرد رکھ لیں اور تھوڑی دیر دھوپ میں روزانہ بیٹھیں ایک ہزار ملی گرام وٹامن سی کے روزانہ استعمال سے نزلہ زکام میں افاقہ دیتا ہے پیا ز کاٹ کر پیروں کے تلوؤں پر ملنے سے بھی نزلہ زکام میں افاقہ ہوتا ہے نمک ملے پانی سے غرارے کرنا حلق کی سوزش کے لئے بہتر ہے دودھ میں ہلدی تھوڑا سا ادرک کا رس اور چٹکی بھر پسی کالی مرچ ملا کر پینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے ادرک کا رس شہد میں ملا کر کھانے سے نزلہ زکام مین ارام ملتا ہے سادہ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد اور تازہ لیموں کا رس شامل کر کے چسکیاں لے کر پینے سے گلے کی خراش سے بہت آرام ملتا ہے نزلے کے دوران بغیر دودھ کی چائے میں چینی کی جگہ شہد اور لیموں کا رس ملا کر پینا نہایت مفید ہے ایک کپ پانی میں دو سے تین کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ اور شہد ملا کر پینا بھی انتہائی مفید ہے

  • آملہ کا لذیذ اور شفاء بخش مشروب تیار کرنے کا طریقہ

    آملہ کا لذیذ اور شفاء بخش مشروب تیار کرنے کا طریقہ

    اجزاء:
    تازہ آملہ 2عدد بڑے سائز کے اگر چھوٹے ہوں تو 4 سے 6 عدد
    چینی 2 چمچ
    شہد 2 چمچ
    نمک آدھا چمچ یا حسب ذائقہ
    الائچی پاؤڈر پاؤ چمچ
    برف آدھا کپ

    ترکیب:
    آملہ اطھی طرح دھو کر چھیل لیں اور بیج نکال لیں اچھی طرح پیس لیں پیستے وقت تھوڑا تھوڑا پانی ملاتے جایئں اور پیسٹ بنا لیں
    پھر ململ کے کپڑے سے نچوڑ کر اس کا پانی نکال لیں اور بلینڈر میں آملہ کا رس اور باقی تمام اجزاء ڈال کر اطھی طرح بلینڈ کر لیں آملہ کا مزیدار اور شفاء بخش مشروب تیار ہے اگر یہ جوس روزانہ نہا ر منہ پی لیا جائے تو اس سے کئی بیماریوں معدے اور جگر کے کئی امراض خون کی کمی جسمانی کمزوری اور نظر کی کمزوری سے شفاء کے لئے بے حد مفید ہے

  • آملہ صحت و توانائی کا خزانہ

    آملہ صحت و توانائی کا خزانہ

    آملہ دل بالوں اور آنکھوں کے لئے بے مفید ہے یونان اور عرب کے اطباء کے مطابق یہ دوسرے درجے میں رد اور خشک کہا ہے اس کو قابض ہابض مقوی معدہ مقوی اعصاب اور تبخیر کو دور کرنے والا کہا جاتا ہے آملہ معدہ اور آنتوں کی بعض بیماریوں میں خاص طور پر مفید ہے معدہ کے گیسٹرک جوس کی زیادتی اور غلیظ رطوبتوں کو جذب کر کے زائل کر دیتا ہے اس کے علاوہ ہر قسم کے اسہال دست بد ہضمی بھوک کی کمی متلی قے ابکائی ہچکی معدہ کی غلاظت پیچش اور معدہ آنتوں کی سوزش وغیرہ میں مفید ہے ان تمام بیماریوں کے لئے آملہ کا مربہ کا لگاتار استعمال نہایت مفید ہے آملہ دماغ کو طاقت دیتا ہے اور غلیظ بخارات کو سر کی طرف چڑھنے سے روکتا ہے ایسے سردرد میں مفید ہے جس میں آنکھوں کے آگے ااندھیرا چھاتا ہو چکر آتے ہوں آملہ بالوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہے اس کے استعمال سے بال گھنے چمکدار اور سیاہ ہو تے ہیں رات کو پانی میں آملے بھگو دیں صبح اٹھ کر اس پانی سے سر دھو لیں آملہ پھیہھڑوں اور سینوں کو مضبوط بناتا ہے آملہ کا مربہ روزانہ دو عدد دانون کا استعمال سل اور ٹی بی سے محفوظ رکھتا ہے آملہ کو بہترین مقوی قلب مانا جاتا ہے کیونکہ آملہ مصفی خون ہے اور دل اور خون کا بہت گہرا تعلق ہے تقویت دل کے لئے آملہ کے مرکبات اور آملہ کا مربہ نہایت مفید ہیں روزانہ صبح سویرے ایک عدد آملہ کے مربے کا دانہ چاندی کے ورق میں لپیت کر کھانے اور اپور سے ایک گلاس دودھ پینے سے دل کو تقویت ملتی ہے آملہ لے جوس کے بھی بے شمار فوائد ہیں آملہ وٹامن سی کا خزانہ ہے اور ایک صحت مند رس ہے یہ قبض معدہ اور دمہ میں نہایت مفید ہے خون کی کمی دور کرتا ہے اس کے استعمال سے ہیمو گلوبن کی سطح بڑھ جاتی ہے قوت مدافعت بہتر بناتا ہے بہترین قبض کشا ہے

  • لو بلڈ پریشر کی وجوہات اور علامات

    لو بلڈ پریشر کی وجوہات اور علامات

    جب انسان کا سسٹولک پریشر نارمل دسے کم ہو جاتا ہے تو بلڈ پریشر گر جاتا ہے اس صورت میں خون دل دماغ اور گردوں کو مناسب مقدار میں سپلائی نہیں ہوتا اسے لو بلڈ پریشر کہتے ہیں لو بلڈ پریشر کی کئی وجوہات ہوتی ہیں شراب نوشی سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے کیانکہ شراب اور الکوحل اعصابی نظام کو غیر معمولی طور پر متاثر کرتی ہیں جس سے خون کا دباؤ انتہائی کم ہو جاتا ہے اینٹی انیگزیٹی ادویات کا استعمال نرو سسٹم کو بری طرح متاثر کرتا ہے اس سے بھی بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے بعج گردوں کر مریض پیشاب آور ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے پانی کی کمی ہو جاتی ہے تو مریض کا بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے اس کے علاوہ جسمانی کمزوری بھی بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ بنتی ہے اس صورت میں نبض کی رفتا سست ہو جاتی ہیں مریض کو سستی اور کمزوری محسوس ہو تی ہے متلی اور قے کی کیفیت ہو تی ہے تھکاوٹ اور گھبراہٹ محسوس ہو تی ہے سر میں ہلکا ہلکا درد ہوتا ہے اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے بلڈ پریشر کا عام اور بہترین حل سادہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہے ڈی ہائیڈریشن کی صورت میں پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے پانی میں نمک ڈال کر پینا بھی مفید ثابت ہو تا ہے وٹامنز اور نمکیات کے ساتھ ساتھ پروٹینز سے بھر پور غذاؤں پر بھی توجہ دیں اگر بلڈ پریشر کی بیماری شدت اختیار کر جائے تو وین کے ذریعے لیکویئڈ دینا موثر ثابت ہو تا ہے سگریٹ نوشی ترک کر دیں کیونکہ تمباکو میں موجود نکوٹین نہ صرف دل اور دوران خون کو متاثر کرتی ہے بلکہ اعصابی نظاک کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے کم بلڈ پریشر کی صورت میں ایک گلاس نیم گرم دودھ میں چھوٹی مکھی کا شہد ملاکر پلائیں فوراً افاقہ ہو گا ایک کپ گرم پانی می اکی عدد لیموں کا رس دو چائے کے چمچ شہد اور ایک چٹکی پسی لونگ ڈال کر گھونٹ گھونٹ پئیں یہ بھی لو بلڈ پریشر میں افقے کے لئے نہایت مفید ہے

  • پھیپھڑوں کے کینسر کی بنیادی وجوہات

    پھیپھڑوں کے کینسر کی بنیادی وجوہات

    پھیپھڑوں کا کینسر سب سے زیادہ امریکہ میں ہے اور زیادہ عرتوں میں یہ بیماری عام ہے کیونکہ امریکن عورتیں مردوں کی نسبت زیادہ سگریٹ نوشی کرتی ہیں پھیپھڑوں کے ٹشوز کی تعداد غیر طبعی طریقے سے بڑھ جانے سے اردگرد کے ٹشوز تباہ ہو جاتے ہیں پھیپھڑوں کا کینسر نوڈیولز کی شکل میں ہوتا ہے پھیپھڑوں کی کینسر کی دواقسام ہیں پھیپھڑوں کے کینسر کی کوئی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جسم میں مہلک بیماریوں کی وجہ سے کینسر ہو سکتا ہے لیکن پھیپھڑوں کے کینسر کی بڑی وجہ سگریٹ نوشی کی زیادتی اور آلودگی ہے فیکٹریوں اور کارخانوں سے نکلنے والا دھواں اور زہریلی گیسیں سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہو جاتی ہیں جو پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ بنتی ہیں پھیپھڑوں میں کینسر کی صورت میں کھانسی آتی ہے بلغم میں خون بھی آتا ہے سانس لینے سے سیٹی کی آواز نکلتی ہے سانس لینے میں شدید درد ہو تا ہے مریض کمزور ہانے لگتا ہے چہرے اور گردن پر سوجن ہو جاتی ہے کندھے اور بازو میں درد رہنے لگتا ہے پھیپھڑوں کی کینسر کی تشخیص کے لئے پیٹ کا ایکسرا کیا جائے بلغم کا ٹیسٹ کیا جائے چھاتی کا ایکسرے اور سی ٹی سکین کیا جائے اس کے علاوہ پھیپھڑوں کی طبعی حالت کا پتہ چلانے کے لئے برونکو سکوپی ضرور کیجائے کوالیفائڈ ڈاکٹر کے مشورے سے علاج شروع کریں سرجری کیمو تھراپی ریڈیو تھراپی اور بایالوجیکل تھراپی کرنے میں ٹیم ممبران کی مددسے موثر علاج ممکن ہے اس کے علاوہ ریڈی ایشن کا عمدہ انتظام بھی موثر علاج کے لئے ضروری ہے

  • معدے میں خرابی کی چند وجوہات

    معدے میں خرابی کی چند وجوہات

    معدہ ہمارے جسم کا اہم حصہ ہے جوکہ ہمارے نظام ہضم کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس کا کام کھان ہضم کرنا اور آنتوں کی حفاظت کے لئے رطوبتیں خارج کرنا ہے یہ رطوبتیں کھانے کو ۃضم کترنے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے بچاتی ہیں معدے کی بیماریوں میں قبض اسہال پیچش جیسی بیماریاں نہایت عام ہیں ان بیماریوں کی چند معمولی وجوہات ہیں جس کی بنا پر یہ جڑ پکڑتی ہیں بے اعتدالی سے کھانا کھانے میں بد پرہیزی کرنا ناقص غذاؤں کا استعمال نشہ آور چیزوں کا استعمال بے خوابی یا نیند کا پورا نہ ہونا سستی اور کاہلی لیکن یہ بات بھی ضروری نہیں معدے کی خرابی میں ان اسباب کا عمل دخل مہو نعض لوگ ایسے بھی جو کھانے پینے کے معاملے میں بالکل بنی بد پرہیزی نہیں کرتے پھر بھی وہ معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہیں زیادہ تر لوگ پیٹ اور بد ہضمی اور معدے سے متعلق دوئمی بیمریوں کا شکار ہیں بروقت علاج سے ان کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں سے بچا جا سکتا ہے متلی اور قے نا خوشگوار نظام انہضام کی طرف اشارہ کرتی ہے بعض اوقت متلی کا ہونا انسانی جسم کے لئے اچھا سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ معدے سے زہریلے اور فالتو جراثیم آور مادوں کو جسم سے نکال دیتی ہے لیکن با بار متلی ہونا پریشانی کا باعث سے اس کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں

  • حمل کے دوران چند احتیاطی تدابیر

    حمل کے دوران چند احتیاطی تدابیر

    حمل کے دوران جسم میں ہارمونز کی تبدیلیاں اور ماں کے پیٹ میں بچے کی نشونما ور دوران حمل پیش آنے والے چھوٹے موٹے مسائل اور مشھلات مین اہم کردار ادإ کرتے ہیں ہارمون کی تبدیلی اور حمل کے مسائل کی وجہ سے حاملہ خاتون کے جسم میں جو تبدیلیانں رونما ہوتی ہیں وہ معمول کے مطابق ہوتی ہیں لیکن بعض خواتین ان تبدیلیوں اورمسائل کی وجہ ست جلد گھبرا جاتی ہیں دوران حمل خود کو اور بچے کو صحتمند رکھنے کے لیے مندرجہ ذیل احتیا طی تدابیر اختیار کریں

    پہلے مہینے میں سبزی اور فروٹ زیادہ استعمال کریں زیادہ وزن اٹھانے سے پرہیز کریں اور جھک کر کرنے والے اور زور والے کام طند کر دیں روزانہ صبح ایک سیب کھانے کی عادت ڈالیں سبز پتوں والی سبزیاں زیادہ کھائیں کیونکہ ان میں آئرن کی مقدار زیاہ ہو تی ہے جو کہ حاملہ عورت کے لئے انتہائی ضروری ہوتی ہے نماز کی پابندی رکھیں کیفین کا استعمال پہلے پانچ مہینوں میں بالکل بند کر دیں کولا چائے کافی سب کیین میں شامل ہیں درود پاک اور سورۃ ملک پڑھ کر اپنے پیٹ پر ہاتھ پھیر دیں پاؤں سوجھ جانے کی صورت میں پاؤں کے نیچے تکیہ رکھ کر بیٹھیں یا لیٹیں روزانہ تقریباً آدھا گھنٹہ چہل قدمی کریں اگر سینے میں جلن ہو تو آدھا کپ ٹھندا دودھ چھوٹے چھوٹے گھونٹ لے کر پی لیں

  • مچھلی اور مچھلی کے تیل کے فوائد

    مچھلی اور مچھلی کے تیل کے فوائد

    مچھلی کھانے سے ہڈیان مضبوط ہوتی ہیں اس کا باقاعدہ استمعال ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں انتہائی مفید ہے جسم مین خون کی روانی میں بہتری آتی ہے مچھلی دماغ کو روشن کرتی ہے اور حافظہ بہتر بناتی ہے مچھلی کھانے سے مختلف اقسام کے سرطان میں مدد ملتی ہے مچھلی دل کو صحتمند بناتی ہے ذیا بیطس سے محفوظ رکھتی ہے دماغ کے خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ سے حفاظت فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ مچھلی کا تیل انسان کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے مچھلی کا استعمال سانس کی تکلیف کم کرنے میں مدد دیتا ہے طبہ ماہرین کے مطابق مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے دمے کے مرض کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے وزن کم کرنے میں مچھلی کا تیل بہت مفید ہے مچھلی کا تیل جسم کا مدافعتی نظام کو بھی درست رکھتا ہے جبکہ سردی کی شدت نزلہ زکام اور کھانسی سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مچھلی کا تیل کافی مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس کی مدد سے کولیسٹرول کم کیا جا سکتا ہے

  • گُڑ کے حیران کن طبی فوائد

    گُڑ کے حیران کن طبی فوائد

    گڑ کھانے سے پیٹ سے جڑے بہت سے مسائل ختم ہو جاتے ہیں اگر آپ گیس یا تیزابیت سے پریشان ہیں تو تو کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ کھانے سے یہ دونوً مسئکلے حل ہو جاتے ہیں اگر بھوک نہیں لگتی ہو بھوک لگنے کے باوجود کھانا کھانے کو دل نہیں کرتا تو گڑ کا استعمال کریں اس کے لئے آپ کم سے کم دن میں تین بار گڑ کھائیں اس سے آپ ٹھیک طریقے سے کھانا کھا سکیں گے اور صحت ٹھیک رہے گی

    گڑ بلڈ پریشر کنٹرول رکھتا ہے جن کو بہت زیادہ بلڈ پریشر ہو وہ گڑ کا استعمال ضرور کریں جسم میں خون کی کمی کے لئے روزانہ گڑ کا استعمال کریں جس سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ ملے گا تھکاوٹ ختم کرنے کے لئے گڑ کا استعمال نہایت مفید ہے گڑ میں کیلشئم ارو فاسفورس ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے کھانے کے بعد گڑ کھانے سے معدے کی تیزابیت اور جلن سے بچا جا سکتا ہے اس کے علاوہ قبض ختم نہیں ہوتی یاداشت کو بہتر بناتا ہے جگر کی صحت کے لئے مفید ہے سر درد رفع کرتا ہے گڑ خون کو صاف کرتا ہے جس سے جلد کا رنگ بھی صاف اور شفاف ہو جاتا ہے گڑ گیس اور اپھاڑہ ہونے سے بچاتا ہے اس کے علاوہ گڑ کا استعمال وزن میں کمی لاتا ہے

  • وزن کم کرنے کے آسان طریقے

    وزن کم کرنے کے آسان طریقے

    ہر بار کھانے سے پہلے پانی ضرور پئیں اور کوشش کرین کھانے کے فوراً بعد پانی بالکل نہ پئیں کھانا چبا چبا کر آرام سے کھائیں با قاعدگی سے ورزش کریں اور روزماہ کے کاموں میں مصروف رہیں غصہ سے پرہیز کریں زیادہ غصہ موٹاپے کی وجہ بنتا ہے قبض کشاء غذا استعمال کریں اور چھان بغیر آٹا استعمال کریں اس ے ہاضمہ بھی درست رہے گا شوگر لیول بھی کنٹرول رہے گا چھان زائد چکنائی کو جذب کرتا ہے میٹھی چیزوں کا استعمال کم کریں زیادہ ریشے والی غذائیں استمعال کریں کھانے کے ساتھ سلاد لازمی لیں اور کھانا ختم کرنے سے پہلے سلاد ختم کر لیں چائے وغیرہ میں چینی کم استعمال کریں کلونجی اور پیاز کا تیل ہم وزن لے کر اچھی طرح مکس کریں اور توزانہ صبح نہا ر منہ 20 قطرے نیم گرم پانی میں ملا کر پئیں اس کے استعمال سے نہ صرف موٹاپا کم ہوگا کولیسٹرول لیول بھی کم ہو گا