تبدیلی کے اثرات ٹوئٹرتک پہنچ گئے : ٹوئٹراکاونٹ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، 24 گھنٹے کی مہلت

0
47

نیویارک:تبدیلی کے اثرات ٹوئٹرتک پہنچ گئے : ٹوئٹراکاونٹ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، 24 گھنٹے کی مہلت ،اطلاعات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک نئی آزمائشی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی اسٹوریز کی طرح ٹوئٹس 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائیں گی۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے برازیل میں ’فلیٹ‘ کے نام سے ایک آزمائشی سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائے گی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے حکام کا کہنا ہے اگر کسی صارف نے کسی کی بھی ٹوئٹ دیکھنی ہو تو وہ اس شخص کی پروفائل پکچر پر کلک کر کے متعلقہ ٹوئٹ دیکھ کر اسے براہ راست جواب دے سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا تھا جس کے تحت اپنے ٹوئٹ کے ردعمل میں دیئے گئے مخصوص کمنٹ کو ہائیڈ (چھپا) سکتے تھے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ہمیں امید ہےکہ فلیٹ فیچر ایسے لوگوں کی مدد کرسکتا ہے جو اپنی اچانک یا محدود سوچوں کو ٹوئٹ کرنا پسند نہیں کرتے۔

Leave a reply