جویریہ صدیق نے پاکستانی برانڈز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برانڈز بچوں کے مہنگے اور مختصر لباس بنارہے ہیں جس سے انکا جسم نظر آتا ہے یہ شرمناک ہے ، عوام ایسے کپڑوں کا بائیکاٹ کریں۔
باغی ٹی وی: کالم نگار اور ملٹی سوشل میڈیا جرنلسٹ جویری صدیقی نے بچوں کے کپڑوں کے پاکستانی برانڈز پر ایک تنقیدی وی لاگ سول میڈیا پر شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی برانڈز بچوں کے مہنگے اور مختصر لباس بنا رہے ہیں جس سے بچوں کا جسم نظر آتا ہے یہ شرمناک ہے-
پاکستانی برینڈز بچوں کے لئے بہت مہنگے اور مختصر لباس بنارہے ہیں جس سے انکا جسم نظر آتا ہے۔یہ بہت شرمناک ہے عوام ایسے کپڑوں کا بائیکاٹ کریں۔
جویریہ صدیق کا وی لاگhttps://t.co/lJA6c4OkGG— Javeria Siddique (@javerias) July 1, 2020
جویریہ صدیق نے اپنے وی لاگ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ برانڈز کو یہ بات کریں کہ وہ بچوں کے مکمل کپڑے بنائیں اور ایسے کپڑے بنائیں جن میں بچوں کو گرمی نہ لگے بچوں کے لئے شلوار قمیض بنائی جائیں ان کے لئے شارٹس گھٹنوں تک ہوں-بڑوں جیسے کپڑے نہ بنائیں-
جویریہ صدیق نے کہا کہ ہماری بچیاں کوئی ماڈل یو ہیئرویئز نہیں ہیں جن کے لئے ایسے کپڑے بنائے جائیں برانڈز کو سوچ سمجھ کرکپڑے ڈیزائن کرنے چاہیئں-
انہوں نے کہا ہمارے بچے قیمتی ہیں ہمیں ان کو بُری نظر سے بچانا ہے ان کی حفاظت کرنی ہے اس لئے ایسے کپڑوں کا بائیکاٹ کریں اور بچوں کو مکمل کپڑے پہنائیں-