وزیرآباد:جاگ پنجابی جاگ:مریم نواز نے وزیرآباد میں لسانیت کو ہوا دے دی:لوگ منہ تکتے ہی رہ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیرآباد میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک بارپھرلسانیت کو ہوادے کراکسانے کی کوشش کی
مریم نواز نے اپنی تقریرمیں یہ نعرے لگوائے کہ جاگ پنجابی جاگ، جس پراکثروبیشترلوگ مریم نواز کی لسانیت امیزگفتگوسن کرتکتے ہی رہ گئے:یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پراس نعرے کو ناپسند کیا گیا اورکئی نوجوان یہ نعرے سن کر مایوس ہوگئے
ادھر اس کے علاوہ مریم نواز نے کہا کہ وزیرآبادکی عوام کوووٹ کی عزت چھین کرواپس لانےپرمبارکباددینےآئی ہوں،دھونس جبراوردھاندلی کےباوجودنوازشریف بیانیے کی جنگ لڑی ،مریم نواز نے مزید کہا کہ وزیرآبادکےووٹوں پرڈاکاڈال کر بھاگنےوالوں کوشیروں نےپکڑا
اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ وہ وزیرآبادکی مسلم لیگ کی الیکشن ٹیم کےذمے داروں کوشاباش دیتی ہیںآپ نےآٹا،بجلی اورگیس چوروں کامقبرہ بناکر انہیں دفن کردیاہے،
مریم نواز نے مزید کہا کہ ہرصوبے سےشکست عمران خان کامقدر بنی ہے،مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نےشکست کےبعدڈسکہ میں ڈاکاڈالا،
مریم نواز نے پھر لسانیت کی بات کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب نےووٹ چورپکڑلیے،سندھ،بلوچستان میں ضمنی الیکشن میں بری طرح ہارے، مریم نوازنےکہا کہ نوشہرہ میں ان کےگھر میں گھس کر مارا
مریم نواز نے ا پنے والدمحترم کی خوبی بیان کرتے ہوئے کہاکہ سن لیں نوازشریف لندن میں بیٹھاہے،لیکن انہیں گھرمیں گھس کرماررہاہے،بری طرح ہارنےپرشرم بھی نہیں آتی اورکہتے ہیں ووٹ بڑھ گیاہے،
مریم نواز نے جاگ پنجابی جاگ کا پھرنعرہ لگاتے ہوئے یہ بھی کہاکہ جب پنجابی جاگ جاتےہیں توگھر تک چھوڑکرآتےہیں،مریم نواز نے کہا کہ مریم کے پاپا ووٹ چوروں کو رلائیں گے ، مریم نواز نے مزید کہاکہ یہاں کےعوام نے 2018کےالیکشن کاپول کھول دیا،