عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں پنجاب کے تفصیلی دورے پرآ رہا ہوں ، بلاول
عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں پنجاب کے تفصیلی دورے پر آ رہا ہوں ، بلاول
باغی ٹی وی : چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کے دوران اہم اشوز پر گفتگو ہوئی ، اس موقع پربلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عوام کو پیغام دیں کہ اس حکومت کا خاتمہ بہت قریب ہے .عوام کی امنگوں کے مطابق جلدنئی منتخب حکومت قائم ہوگی.عوام حکومت سے تنگ أچکے ہیں۔ پنجاب کے تفصیلی دورے پر آرہا ہوں۔ پی ڈی ایم کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
گوجرانولہ اور ملتان کےجلسوں کو کامیاب بنانے کیلئے جیالے بھرپور شرکت کریں.
۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے پیپلزپارٹی پنجاب تیار ہے.حکومت کے فاشسٹ ہتھکنڈوں کے خلاف جیالے پہلے ہی متحرک ہوچکے ہیں۔ مزاحمتی تحریکوں کو کامیاب بنانے کا تجربہ صرف جیالوں کے پاس ہے.