موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے. وزیراعظم

0
44

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پرکئی طریقےسے منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب نے لاکھوں ایکڑ پر تیار فصلوں کو تباہ کر دیا۔ پاکستان جیسے زرعی ملک کو بھی اس نقصان کے ازالے کیلئے اشیائے خوردنوش درآمد کرنا پڑیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج خوراک کا عالمی دن دنیا کے مختلف ممالک کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مجموعی عالمی اقدامات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔


وزیراعظم نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفات اور عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتوں سےغذائیت سے بھرپور خوراک، جس کی پہلے سے ہی کمی تھی، کی عالمی سطح پرمزید قلت کا خدشہ ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پرکئی طریقے سے منفی اثرات مرتب کر رہی ہے جس میں عالمی سطح پرغربت اور بھوک میں اضافہ سر فہرست ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک اور ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ؛ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔ یہ آئینی و قانونی عمل ہے اور صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی پولنگ میں عوام کو حصہ لینے کی درخواست کی ہے انہوں نے لکھا؛ جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں وہاں ہر کوئی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے۔

جبکہ عمران خان کو جھوٹا لیڈر قرار دیتے ہوئےلیگی رہنماء حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ بے چارے کو جیتنے کیلئے ہزار ہزار روپے میں ووٹ خریدنے پڑ رہے ہیں۔ جیسا جھوٹا لیڈر، ویسی ہی جھوٹی مقبولیت ہے۔ ایک اور ٹوئٹر پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے نشان شیر پر مہر لگائیں۔ کسی دھوکے باز کے دھوکے میں نہ آئیں۔


نجی ٹی وی پروگرام سے متعلق اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ لوگ ہمیں اس لیے ووٹ دیں گے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ ن لیگ جب حکومت میں آتی ہے تو ملک میں خوشحالی آتی ہے۔موٹر ویز بنتی ہیں، ڈالر کا ریٹ نیچے اور معیشت بحال ہوجاتی ہے۔ عمران خان نے معیشت تباہ و برباد کردی۔
مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ

Leave a reply