ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ممتاز حسن روڈ اور حسرت موہانی روڈ کی ازسر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ دونوں سڑکوں کی تعمیر پر 62.797 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے، حکومت سندھ بلدیہ عظمیٰ ہرممکن مدد کررہی ہے،دو نوں سڑکیں9 ماہ کی مدت میں مکمل کی جائیں گی، بارشوں کے بعد کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور کارپیٹنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،کراچی کے ساتوں اضلاع میں ٹوٹی ہوئی سڑکوں کو تعمیر کیا جا رہا ہے،اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی، ڈرینج سسٹم کی بہتری ا ور نالے بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں،گزشتہ رات مائی کولاچی روڈ پر اسٹریٹ لائٹس روشن کر دی گئی ہیں،دونوں سڑکیں انتہائی مصروف علاقے میں ہیں،

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ترقیاتی کام کررہے ہیں،عوام کو سہولت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، تنقید کرنے والے ہر حال میں باتیں کرتے ہیں ،ہم اپنے کام پرتوجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں،عوام کو اب کراچی میں کام ہوتا نظر آرہا ہے، کراچی شہر میں آخری بارش 14ستمبر کو ہوئی، بارش کے بعد تمام ادارے کام میں لگ گئے تھے،

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

 بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہے

Shares: