واہ خان صاحب واہ آپ بھی ضمیروں کے خریدار نکلے ، حامد میر

0
39

واہ خان صاحب واہ آپ بھی ضمیروں کے خریدار نکلے ، حامد میر

عمران خان پر آج جمعہ کا دن بھاری رہا. ایک ایسی آڈیو لیک ہوئی جس نے عمران خان کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے. آڈیو لیکس کا سلسلہ وزیراعظم ہاؤس سے شروع ہوا اور مزید آڈیو سلسلہ وار آ رہی ہیں

عمران خان کی نئی آڈیومیں ہارس ٹریڈنگ کے حوالہ سے بات کی گئی. دوسروں پر تنقید کرنیوالے کپتان ہارس ٹریڈنگ کے بھی ماہر کھلاڑی نکلے اور ایم این اے خریدنے کے حوالہ سے وائرل آڈیو نے تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو بھی حیران کر دیا

عمران خان ماضی میں خریدوفروخت کرنیوالے اراکین پر کڑی تنقید کرتے تھے .انہیں ضمیر فروش قرار دیتے اب آڈیو سے واضح ہوا کہ اس ضمیر فروشی میں کپتان کا ہاتھ بھی تھا.عمران خان کی نئی آڈیو لیک پر سینئر صحافی و اینکر حامد میر کہتے ہیں کہ واہ خان صاحب واہ آپ بھی ضمیروں کے خریدار نکلے ، کیا فرق رہ گیا آپ میں اور ان میں جنہوں نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا؟ لگتا ہے ابھی ہمیں اپنا دل تھام کر اور بھی بہت کچھ سننا اور دیکھنا پڑے گا اللّٰہ خیر ہی کرے

سینئر صحافی سلیم صافی کہتے ہیں کہ یہ عمران نیازی کا “جہاد” ہے ۔ اب بتائیں اس میں کون کون ان کے “غازی” بننا چاہتے ہیں؟

سلیم صافی کہتے ہیں کہ ٹھیک اورغلط کی فکر کئے بغیرہرحربہ استعمال کرنا ہے۔گولڈ سمتھ سےلے کربوٹ پولش کرنے تک، ضمیروں کی خرید و فروخت سے لے کر مذہبی کارڈ کے استعمال تک اورسائفرسے کھیل کر ملک کو نقصان پہنچانے سے لے کر فوج میں تقسیم کی سازش اور جادو ٹونے کے استعمال تک ۔ یہ ہے عمران نیازی کی سیاست

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایک اور آڈیو لیک جمعہ مبارک اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ کل تک جو عمران نیازی دوسروں پر ممبران اسمبلی کی خریداری کے جھوٹے دعوے کرتا تھا اللہ نے آج اسے بیچ سڑک پر رسوا کردیا۔عمران نیازی کی ممبران اسمبلی کی خریداری کی آڈیو منظر عام پر آگئی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اس آڈیو نے ان کے بیانیے کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر ، ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آڈیو کا فرانزک بھی کرایا جائے گا تاکہ کوئی ابہام نہ رہے،

 اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

حالیہ آڈیو لیکس نے ملکی سائبر سکیورٹی سے متعلق اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔ گذشتے ہفتے شروع ہونے والے آڈیو لیکس کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف، حکومتی وزرا اور یہاں تک کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حساس نوعیت کی گفتگو لیک ہوچکی ہے. 20 اگست کو ہیکرز کے ایک فورم پر ’انڈی شیل‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنانے والے ایک مبینہ ہیکر نے اپنے پاس آڈیوز کی موجودگی سے متعلق ایک پوسٹ کی تھی۔ مبینہ ہیکر نے اپنی پوسٹ کا نام Pakistani PM office Data leaked یعنی ’پاکستانی وزیراعظم کے دفتر کا لیک شدہ ڈیٹا‘ رکھا تھا۔ اس کی کم از کم بولی 180 بٹ کوائن رکھی گئی تھی جو پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔

Leave a reply