عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی،اعظم نذیر تارڑ

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں،

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اس آس میں اپنے ذاتی فائدے کو نہیں ریاست کو فوقیت دی جاتی ہے،عمران خان کی آڈیو سے واضح ہے سائفر پر جو فیصلے کیے وہ غیر ضروری تھے،ایسے سائفر روزانہ کی بنیاد پر آتےہیں ،ان کا جواب وزارتوں کے ذریعے دیا جاتا ہے، عمران خان نے اس سائفر پر کھیلنے کی بات آڈیو میں کی ہمیں یہ صفائی دینے کی ضرورت نہیں کہ وہ سازش تھی یا نہیں، اب تو سارا پاکستان سن رہا ہے، یہ سوشل میڈیا پر موجود ہے،

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی تو عمران خان کے خلاف ہوتی ہے، جب تک کابینہ اس پر غور نہیں کرتی تب تک خان صاحب کے موقف پر کچھ نہیں کہتا،وزیراعظم کمیٹی کے ارکان کا تقرر کررہے ہیں،سائبر سیکیورٹی بہر حال مسئلہ ہے، ملکی سلامتی کے معاملے پر ریاست کی اہمیت کو فوقیت دیتے ہیں،میں اپنی ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر کبھی ترجیح نہیں دوں گا عمران خان کی آڈیو سے واضح ہے سائفر پر جو فیصلے کیے وہ غیر ضروری تھے،

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

 مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوئی ہے عمران خان کی آڈیو امریکی سائفر سے متقلق ہے، عمران خان کی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے ، اس آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا بس صرف کھیلنا ہے

عمران خان کی آڈیو آنے کے بعد ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں پوری قوم کا وقت ضائع کرنے اور یوتھیوں کو بیوقوف بنانے پر کیا عمران خان کیخلاف کوئی ایکشن ہوگا؟؟ اس جھوٹے شخص کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے

Leave a reply