آشا پاریکھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا

0
34

بھارتی سینما کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ آشا پاریکھ کو ہندی سینما میں گرانقدر خدمات کےلئے ہندوستان کا سب سے بڑا فلمی اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا جائے گا۔بھارتی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اس حوالے سے ایک ٹویٹ کے زریعے تصدیق کی ہے کہ آشا پاریکھ کو داد صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائیگا.پچھلے برس اداکار رجنی کانت کو 2019 کے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، کورونا کی وجہ سے ایوارڈز میں ایک سال کی تاخیر ہوئی تھی۔آشا پاریکھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دئیے جانے پر اداکار دھرمیندر نے ٹویٹرپر ایک وڈیو لگا کر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ آشا آپ اس ایوارڈ کی حقدار ہو.

یاد رہے کہ آشا پاریکھ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ اسکرین نام بے بی آشا پاریکھ سے کیا۔ مشہور فلم ڈائریکٹر بمل رائے نے ایک اسٹیج تقریب میں ان کا رقص دیکھا اور انہیں دس سال کی عمر میں فلم ماں (1952) میں کاسٹ کیا اور پھر انہیں فلم باپ بیٹی (1954) میں کاسٹ کیا. آشا نے کچھ سال کےلئے اداکاری چھوڑ کر پڑھائی پر توجہ دی اور پھر 16 سال کی عمر میں انہوں نے دوبارہ اداکاری شروع کی اور بطور ہیروئین اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے اپنے کیرئیر میں کافی اتار چڑھائو بھی دیکھے. فلم پروڈیوسر سبودھ مکھرجی اور مصنف ہدایت کار ناصر حسین نے انہیں دل دے کے دیکھو (1959) میں شمی کپور کے مقابل ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیااس فلم نے انہیں سپر سٹار بنا دیا اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا.

Leave a reply