عمران خان کی ویڈیو کس کے پاس؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا حیران کن دعویٰ

0
116

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آڈیو میں عمران خان نے واضح کہا امریکہ کا نام نہیں لینا بس کھیلنا ہے، عمران خان کے اپنے اتحادی ان کے خلاف ہوگئے،عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پرکاربند ہیں، آڈیو میں عمران خان اوراعظم خان سازش تیارکرنے کی گفتگو کررہے تھے،عمران خان نے ملک کو اخلاقی ،معاشرتی اور معاشی نقصان پہنچایا،عمران خان نے کہا ان کی حکومت سازش کے تحت گئی ،ایسا نہیں عدم اعتماد آیا تھا،سیاسی فتنے کو سیاسی طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے،عمران خان خود کہہ رہے تھے کہ میری ایک ویڈیو میں میری کردار کشی کریں گے عمران خان کی ویڈیو ایسی ہے جو نہ دیکھنے والی اور نہ دکھانے والی،جن کے پاس عمران خان کی ویڈیو تھی انہوں نے اسی بنا پر روک دیا یہ ریکارڈنگ جہاں ہوئی ہے اس کا جواب دینا ضروری ہے،

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جس نے ریکارڈنگ غیر قانونی طور پر کی اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے وزیراعظم اور سیکریٹری کی آڈیو لیک ہوئی اس کی اپنی اہمیت ہے،ریکارڈنگ ایک پیچیدہ عمل ہے اس حوالے سے اہم ترین اجلاس آج ہورہا ہے،یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی قومی مفاد کے خلاف بات کرے ریکارڈ پر آجائے تو کہے کہ کارروائی نہ کی جائے ،عمران خان کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے،

رانا ثناءاللہ خان پریس بریفنگ میں عمران خان اور اعظم خان کی لیک آڈیو ریکارڈنگ چلادی گئی,وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے یونیورسٹی جاکر طالب علموں میں زہر گھولا،اس شخص کا مکروہ چہرہ دکھانا سب سے بڑا عمل ہے اس کو پوری یکسوئی سے کرنا چاہیے اس کا فرانزک آڈٹ کرانے جارہے ہیں، اس کا فرانزک بے شک سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیم کرائے اگر وہ تسلیم کرچکے ہیں تو پھر سب کچھ اب سامنے ہے

کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

Leave a reply