پیسے نہیں مانگ رہا، جمعہ کو مزید آڈیو جاری کروں گا۔ ہیکر کا پیغام

0
145

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاوس کی لیکڈ آڈیوز کے ہر طرف چرچے ہیں وزیراعظم ہاوس کی ایک دو نہیں بلکہ دس کے قریب آڈیو لیک ہو چکی ہیں ان آڈیوز میں وزیراعظم شہباز شریف ۔ن لیگی رہنما مریم نواز ۔ رانا ثناء اللہ۔ خواجہ آصف سمیت دیگر کی گفتگو ہے

وزیراعظم ہاؤس کی لیکڈ آڈیو ابھی تک جتنی بھی سامنے آئی ہیں ان میں اسحاق ڈار کی واپسی۔ مفتاح اسماعیل کی ناکامی۔ صحت کارڈ کے لیے فنڈ ختم کرنے سمیت دیگر امور پر بات کی گئی ہے۔ آڈیو سامنے آنے پر سابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تو حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ تحقیقات کروائیں گے بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقات کروانے کا اعلان کیا تو تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ اب وزیراعظم نے آڈیوز کو تسلیم کر لیا تحقیقات کی بجائے کاروائی ہونی چاہئے

وزیراعظم ہاوس کی آڈیو لیکڈ ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلسل تیسرا روز آڈیو لیکس ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ تحریک انصاف مسلسل تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے تو پی ڈی ایم کے سربراہ اور حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان بھی تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں

آڈیوز ایسے وقت میں لیک کی گئیں جب وزیراعظم شہباز شریف پاکستان سے باہر تھے شہباز شریف نے واپس پہنچ کر تحقیقات کا اعلان کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اخلاس بھی دوبارہ طلب کیا گیا ہے تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ وفاقی وزرا سے بھی تحقیقات ہوں گی

وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہونے کے بعد عمران خان نے کہا تھا کہ اب اگلی آڈیو مریم نواز کی آئے گی جس کے بعد مریم نواز کی ایک آڈیو آ گئی جس میں مریم نواز وزیراعظم سے اسحاق ڈار کو واپس لانے کے حوالے سے بات کر رہی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ عمران خان کیسے جانتے تھے کہ اگلی آڈیو کونسی ہو گی۔

وزیراعظم ہاوس کی آڈیو لیک ہونے کے بعد ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی ہیکرز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام لکھا گیا کہ میں پیسے نہیں مانگ رہا ۔ ٹویٹر پر انڈی شیل نامی ایک آئی ڈی سے ٹویٹ کی گئی ہیں یہ آئی ڈی مبینہ طور پر ہیکر کے زیر استعمال ہے اور اسی سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ آئی ڈی مین لکھا گیا ہے کہ یہ پیج 30 ستمبر کو ختم کر دیا جائے گا ۔ مبینہ ہیکر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام آڈیوز 30 ستمبر جمعہ کے روز جاری کر دی جائیں گی، اپنے کیلنڈر پر تاریخ کا نشان لگا لیں

ہیکر کی جانب سے جمعہ کو آڈیو ریلیز کرنے کے پیغام کے بعد غداری کے مقدمہ میں جیل سے حال ہی میں رہا ہونیوالے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ لگتا یے آنیوالا جمعہ کسی پر بھاری ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

Leave a reply