آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

0
148

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے

کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کریں گے، 12 رکنی کمیٹی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، کمیٹی میں اراکین پارلیمنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے، جاری نوٹفکیشن کے مطابق اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان، جے یو آئی کے اسعد محمود، ایم کیو ایم کے امین الحق اور اعظم نذیر تارڑ شامل ہوں گے،

جاری نوٹفکیشن کے مطابق کمیٹی میں آئی ایس آئی کے ڈی جی، آئی بی کے ڈی جی بھی شامل ہوں گے تا ہم کمیٹی میں ڈی جی آئی ایس آئی کی نمائندگی ان کا نامزد نمائندہ بھی کرسکتا ہے۔ کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں سائبرسکیورٹی کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرے گی اور کمیٹی صرف سات یوم میں تحقیقات مکمل کرے گی، کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں موجودہ سکیورٹی پروٹوکول کا جائزہ لے گی اور وزیراعظم ہاؤس میں فول پروف سکیورٹی اورڈیجیٹل ایکوسسٹم یقینی بنائے گیاس کے علاوہ کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں ای سیفٹی نظام کا دوبارہ جائزہ لے گی جاری نوٹفکیشن کے مطابق کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں ڈیٹا کومحفوظ بنانے کیلئے سفارشات بھی دے گی

 اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

حالیہ آڈیو لیکس نے ملکی سائبر سکیورٹی سے متعلق اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔ گذشتے ہفتے شروع ہونے والے آڈیو لیکس کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف، حکومتی وزرا اور یہاں تک کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حساس نوعیت کی گفتگو لیک ہوچکی ہے. 20 اگست کو ہیکرز کے ایک فورم پر ’انڈی شیل‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنانے والے ایک مبینہ ہیکر نے اپنے پاس آڈیوز کی موجودگی سے متعلق ایک پوسٹ کی تھی۔ مبینہ ہیکر نے اپنی پوسٹ کا نام Pakistani PM office Data leaked یعنی ’پاکستانی وزیراعظم کے دفتر کا لیک شدہ ڈیٹا‘ رکھا تھا۔ اس کی کم از کم بولی 180 بٹ کوائن رکھی گئی تھی جو پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔

Leave a reply