عوام کو لاک ڈاؤن کی دھمکیاں اور خود پارٹی کرنے فردوس آپا شادی میں پہنچ گئیں

باغی ٹی وی : فردوس عاشق اعوان اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں. اس مسئلے میں کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ پنجاب میں عوام ایس او پیز کی پیروی نہیں‌کر رہے تو ایسا نہ ہو کہیں پنجاب میں لاک ڈاؤن لگانا پڑ جائے .

اب یہ اتنا سخت بیان دینے کر وزیر اطلاعات پنجاب جناب ڈاکٹر فردوس عاشق ایک شادی میں چلی گئیں جہاں‌انہوں نے خوب پارٹی کی . وہاں ایس او پیز کی بھی خوب دھجیاں بکھیری جا رہی تھیں . وہاں خوب پارٹی کی اور کوورونا ایس او پیز اور سماجی فاصلے کو بھی زرہ خیال نہ رکھا . اس سلسے میں عنبر دانش کراچی سے پھٹ پڑیں اورا نہوں نے اس قول وفعل کے تضاد پر جو کہ حکمرانوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے خوب تنقید کی اور کہا کہ یہ ایس او پیز صرف ہمارے لیے ہیں . پارٹی کرنا تو صرف حکمرانوں کا حق ہے .

اس سلسلے اگر ان کو کرونا ایس او پیز کو بھی بالا طاق رکھنا پڑے . خیال رہے کہ اس وقت کورونا کی ملک میں‌شدید لہر ہے اور کورونا سے لوگوں کی اموات پھر تیزی سے رپورٹ ہو رہی ہیں.


ادھر کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ54 ہزار591ہو گئی ہے
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد44ہزار447ہے اور 5 لاکھ53 ہزار929افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں

Shares: