عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے رمضان میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام ڈویژنز میں گندم خریداری جاری ہے۔ امسال حکومت نے ایک سو اٹھاون ارب سے زائد مالیت کی گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پنجاب حکومت احسن طریقے سے گندم خریداری مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ تیس اپریل تک حکومت مقرر کردہ پیتالیس لاکھ میٹرک ٹین میں سے بتیس فیصد ٹارگٹ مکمل کر چکی ہے۔ چودہ سو فی من کے حساب سے کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیا جائے گا۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وبا کے باعث ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ اس کے باوجود حکومت ضروری انتظامی امور اور عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر فرنٹ لائن ورکرز کو اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 4 سے 8 ملین تک لائف انشورنس کا بھی اعلان کیا گیا،
سابق حکمران "سوال گندم جواب چنا” کی پالیسی پر عمل پیرا رہے، فیاض الحسن چوہان