تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومت کی جانب سے لیا گیا قرضہ سود سمیت واپس کر رہی ہے جس میں ایک، دو سال لگ جائیں گے جس کے بعد کے اثرات عوام کو ملیں گے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نامی آسیب طاری رہا ،دونوں جماعتوں کی لوٹ مار کی وجہ سے آج پاکستان کی عوام مشکلات کا شکار ہے. ماضی کی حکومتوں نے قرضے نہ لئے ہوتے تو آج حالات اتنے خراب نہ ہوتے. حکومت سود سمیت قرضہ واپس کر رہی ے، و سال بعد عوام کو ریلیف ملے گا.