کڈنی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ڈاکو مینٹری فلم جلد چلانے کا فیصلہ

0
124

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) کڈنی سنٹر گجرات کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس صدر میاں محمد اعجاز کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جاوید بٹ نے سابقہ ماہ کی کارروائی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ اجلاس میں صدر میاں محمد اعجاز نے بتایا کہ کڈنی سنٹر کی ڈاکومنٹری فلم تیار ہو چکی ہے اور بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد ڈاکو منٹری فلم کو سوشل میڈیا اور مختلف فورم پر چلایا جائے گا تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ گجرات کے کڈنی سنٹر میں دکھی انسانیت کی خدمت کیسے کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لیتھو تھراپی مشین کی جلد سے جلد فراہمی کے لئے چوہدری عمر سعید سے دوبارہ ملاقا ت کی جائے گی۔ میاں محمد اعجاز نے بورڈ آف گورنر ز کو بتایا کہ فضل دین اینڈ سنز کمپنی کو چوہدری عمر سعید نے ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ لیتھو تھراپی مشین فراہمی کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اب ہر ماہ 60 لاکھ روپے مخیر حضرات سے اکٹھے ہوں گے جس سے کڈنی سنٹر میں مستحق مریضوں کے مفت ڈائلسز ہوںگے۔ جاوید بٹ نے بتایا کہ 2016 ءسے لے کر اب تک 28 ہزار 905ڈائلسز ہو چکے ہیں اور روزانہ 67 ڈائلسز ہو رہے ہیں۔ میاں محمد اعجاز نے بتایا کہ ماہ اپریل میں 45 لاکھ ، 1653 روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ 19 کروڑ ،57 لاکھ ، 75 ہزار روپے کے اخراجات بلڈنگ اور مشینری پر خرچ ہوئے ہیں اور 21کروڑ، 36 لاکھ ، 76ہزار856 روپے کے عطیات اور انکم ہوئی جبکہ اس وقت ایک کروڑ 79 لاکھ روپے موجود ہیں اور کڈنی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اجلاس میں چوہدری اظہر حسین، چوہدری اعجاز وڑائچ شاہدولہ ٹاو¿ن، الحاج امجد فاروق، جاوید بٹ، ڈاکٹر طاہر عباس گوندل، احمد حسن مٹو، طارق بلال ملک، ڈاکٹر عابد غوری، عاصم مشتاق بٹ، چوہدری نواز ریحانیہ بھی شریک ہوئے۔ چوہدری نواز ریحانیہ کی طرف سے 6لاکھ روپے، طارق بلال ملک کی طرف سے 2لاکھ روپے جبکہ طارق محمود(نواب سٹیل )کی طرف سے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنڈ ریزنگ کے لئے رمضان کے آخری ہفتے میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں فنڈ ریزنگ کی جائے گی۔ تمام ممبران کوکڈنی سنٹر کی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی اور اس کے لئے مزید تجاویز بھی دی گئیں۔

Leave a reply