باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستا ن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی سب سے بڑی دشمنی وہی روایتی سیاست ہے جو 70 سال سے چل رہی ہے ہمیں ایک نئے طرز سیاست کی ضرورت ہے ملک کو درپیش مشکلات سے نکال سکے۔
مردان میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے نعرہ بھٹو سے آغاز کیا، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آج میں ایک بار پھر مردان پہنچا ہوں، اس دفعہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کنونشز کا سلسلہ چل رہا ہے،کل ہم ایبٹ آباد میں تھے ، ہزارہ ڈویژن کا کنونشن تھا اور آج مردان میں کنونشن ہو رہا، میں ہمارے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،آج کا کنونشن سب نے ملکر کامیاب کروایا ہے،عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم نے جلسہ کروانا تھا لیکن آپ کنونشن کے لئے آئے، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مردان ڈویژن کا جلسہ ضرور ہو گا، الیکشن مہم کے سلسلے میں میںمردان آؤں گا،اور جلسے سے خطاب کروں گا،ہم نے پاکستا ن کے عوام کو اور خاص طور پر پختونخواہ کے عوام کو یاد دلوانا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہر دو ر میں عوام کی خدمت کی،پسماندہ طبقے کے حقوق کی نمائندگی کی، پی پی نے ہمیشہ خدمت کی،قائد عوام بھٹو نے اس ملک کو ووٹ کا طاقت دلوایا، روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگایا تو اس پر عملدرآمد بھی کیا،کسانوں کو زمینوں کا مالک بھٹو نے بنایا،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں ہم تقسیم، نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں اب ہمیں نئی سیاست کا آغاز کرنا پڑے گا، نئی سیاست سے ہم ان مسائل سے نکل سکیں گے، آصف زرداری نے اپنے دور میں جمہوریت بحال کی ہم دائیں بائیں نہیں دیکھتے، ہم پاکستان کے عوام کی طرف دیکھتے ہیں، ہم نے ملک کو نئے انداز میں آگے بڑھانا ہے، صرف عوام فیصلہ کریں گے کہ ملک کے حکمران کون ہوں گے،پاکستان پیپلزپارٹی نئی سیاست متعارف کروانا چاھتی ہے.ھم گالم گلوچ ، تنقید ،تقسیم ،نفرت کی سیاست کو پیچھے چھوڑنا چاھتے ہیں۔
مردان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ورکرز کنونشن میں کارکنان اور عوام کے پرجوش نعروں کا خیرمقدم کررہے ہیں۔@BBhuttoZardari
#KPWelcomesBilawal pic.twitter.com/wJKMGW4hMR
— PPP (@MediaCellPPP) November 17, 2023
بلاول کا کہنا تھا کہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، عوامی راج قائم کرنے کیلئے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرنا ہوگا، اگر پھر الیکشن نہیں سلیکشن ہوتا ہے تو اس کا نقصان عوام اٹھائیں گے، عوام نے پہلے بھی سلیکٹڈ راج کو بھگتا ہے سب کو نظر آرہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی جیتے گی،بینظیر انکم سپورٹ کو دنیا بھر میں ایک مثالی پرو گرام کہا جاتا ہے۔ ہم اس پروگرام کو مزید توسیع دیں گے،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں کو ووٹ کا حق دلوایا، کسانوں کو زمین کا مالک بنایا،جب تک میں ہر خاندان تک روٹی کپڑا اور مکان نہیں پہنچادیتا ہوں پاکستان پیپلز پارٹی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان ہی رہے گا،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے۔میں آپ پر پاکستان کی عوام پر بھروسہ کرتا ہوں ہمارا اصول ہے کہ ہم دائیں بائیں نہیں دیکھتے۔ ہمارا بنیادی اصول ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور عوام ہی کے پاس حق ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ اس ملک کے حکمران ہوں گے .میرا سیاسی جماعتوں کو مشورہ ہے کہ اپنی سیاسی طاقت پر یقین رکھیں ، طاقت کے لیے دائیں بائیں نہ دیکھیں صرف عوام کی طرف دیکھیں
کسی کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے بجائے ہمیں موقع دیں،بلاول
کیا شہباز شریف اور انکے ساتھی 16 ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑ سکتے ہیں؟بلاول
طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہئے، احسن اقبال کا بلاول کو مشورہ