نئی سیاسی جماعت "عوام پاکستان”پر الیکشن کمیشن میں اعتراض عائد

0
136
ecp

پاکستان کی نئی سیاسی جماعت "عوام پاکستان”پر اعتراض عائد کر دیا گیا ، اعتراض الیکشن کمیشن میں دائر کیا گیا ہے

الیکشن کمیشن میں چیئرمین ’ہم عوام پاکستان پارٹی‘ محمد امجد چوہدری نے اعتراض دائر کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی کا نام ہماری جماعت ہم عوام پاکستان پارٹی سے ملتا جلتا ہے ،الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی کو بطور جماعت درج نہ کیا جائے، الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر سیاسی جماعت کا الگ نام ہونا چاہیے، ہماری جماعت چار 5 سال سے موجود ہے ہمارا ووٹ بینک ہے، اگر ایک نام سے جماعت درج ہوئی تو ہمارا ووٹ بینک متاثر ہو گا

واضح رہے کہ سابق ن لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بنائی ہے جس کی لانچنگ تقریب کچھ دن قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی تھی، تقریب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سردار مہتاب عباسی، مفتاح اسماعیل شریک ہوئے،سابق وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور زعیم قادری بھی اجلاس میں شریک ہوئے،ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین بھی عوام پاکستان پارٹی کے اسٹیج پر موجود تھے،

نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ ’’بدلیں گے نظام‘‘ رکھا گیا ہے، عوام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا رکھا گیا جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے، رکن آگنائزنگ کمیٹی فاطمہ عاطف کا کہنا ہے کہ پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن 19 جون کو ہوئے، شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا کنوئینر جبکہ مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے.

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

Leave a reply