اسلام آباد(باغی ٹی وی)عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق کورونا کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں ہے۔ آئی ایم ایف ریونیو میں مزید اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم کورونا کی وجہ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی چیئرمین نوشین جاوید امجد نے بھی آئی ایم ایف کی جانب سے دباؤ کی تصدیق کر دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پہلے 4 ماہ میں ٹیکس ریونیو بڑھا جس کی وجہ سیلز ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی اور کاروباری طبقے کو ریفنڈز ملنے سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔

Shares: