عوام پر 11 روز کے لئے ہنسنے،تفریح کرنے اورگھرکا سودا خریدنے پرپابندی

0
39

پیونگ یونگ: شمالی کوریا میں عوام پر 11 روز کے لئے ہنسنے اورگھرکا سودا خریدنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

باغی ٹی وی :غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کے انتقال کو10 سال مکمل ہونے پرشمالی کوریا کی حکومت نے 11 روز کے سوگ کااعلان کیا۔

سوگ کے دوران عوام کے ہنسنے، شاپنگ کرنے اورالکوحل پینے پرپابندی عائد کردی گئی ہے خوشی کی تقریبات منعقد کرنے پربھی پابندی ہوگی۔ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سابق سپریم لیڈر کم جونگ ال کا انتقال 2011 میں 69 برس کی عمرمیں ہوا تھا ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا جس کے بعد ان کے چھوٹے بیٹے کم جونگ ان نے حکمرانی سنبھالی اوروہ تاحال شمالی کوریا کے رہنما ہیں۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ پر14سالہ لڑکےکیساتھ جنسی زیادتی کاالزام:سماعت کی تاریخ بھی مقرر کردی گئی

شمالی کوریا کے سرحدی شہر سینوئجو کے ایک شہری نے ریڈیو فری ایشیا کو اس ضمن میں بتایا ہے کہ ماضی میں عائد کردہ ان پابندیوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے کئی لوگ پکڑے گئے تھے اور انہیں حکومت نے نظریاتی مجرم قرار دیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ پکڑے جانے والے مجرمان پھر دوبارہ کبھی دکھائی نہیں دیئے۔

ریڈیو فری ایشیا کے مطابق اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں اس قدر سخت ہیں کہ اس دوران مرنے والے کی آخری رسومات ادا کرنے اور سالگرہ جیسی تقاریب منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

مسافر طیارہ تباہ:تین نامورشخصیات کی ہلاکت نے چاہنے والوں کوغمگین کردیا

Leave a reply