حکومت نے ایک ماہ میںکتنی بار بجلی مہنگی کر دی، خبرآگئی
حکومت نے ایک ماہ میںکتنی بار بجلی مہنگی کر دی
عوام پر تیسری دفعہ بجلی مہنگی کر کے بجلی بم گرنے کی تیاریا مکمل ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی درخواست پر رواں ماہ بجلی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ متوقع ہے۔نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا تعین ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جو ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 8 اکتوبر کو نیپرا نے جولائی کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کیا تھا اور مزید اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔