عوام سے طاقت چھین کر ’سلیکٹر‘ اور ’سلیکٹڈ‘ کے پاس جارہی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کیوں برس پڑے

عوام سے طاقت چھین کر ’سلیکٹر‘ اور ’سلیکٹڈ‘ کے پاس جارہی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کیوں برس پڑے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام سے طاقت چھین کر ’سلیکٹر‘ اور ’سلیکٹڈ‘ کے پاس جارہی ہے۔

کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسی سیاست ہے کہ وفاق صوبوں کے معاملات میں مداخلت کرے، اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوکریوں کا وعدہ کرکے نوجوانوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے، سبسڈی چھین کر کسانوں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے.یئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے جبکہ ظلم کے باوجود پیپلز پارٹی کی قیادت نے کہا تھا پاکستان کھپے۔

بلاول نے کہا کہ شہید بی بی نے حکومت اور معیشت عوام کی مرضی سے چلائی۔ وہ دو آمروں سے ٹکرائیں اور دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکاریں، لیکن کچھ قوتوں کو عوامی راج قبول نہیں تھا۔

بلاول بھٹو کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ کس قسم کی جمہوریت اور کس قسم کا نظام ہے۔ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم پھر لیاقت باغ راولپننڈی میں جا رہے ہیں، جہاں قائد عوام کو شہید کیا گیا۔ ہم پر جتنا مرضی ظلم کر لیں، برداشت کرنے کو تیار ہیں لیکن مظلوم عوام کے ساتھ ظلم مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

Comments are closed.