عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف
سیٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف سامنے آیا ہے
وزیراعظم عمران خان کو جعل سازی پر افسران کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے پی ایم ڈی یو نے 254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعل سازی پر رپورٹ تیار کی عوامی شکایات پر سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ،پنجاب 154،خیبرپختونخوا 86،سندھ 3 اور وفاق کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات کی گئیں تحقیقات میں پنجاب کے 44 سرکاری اہلکار جعل سازی کے مرتکب قرار پائے گئے،چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے 39 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جعل سازی میں میں ملوث سرکاری ملازمین معطل کر دیئے گئے، آئی جی پنجاب نے تحقیقات کے بعد 45 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی آئی جی خیبرپختونخوا نے 10 اور آئی جی سندھ کی 3 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ،
وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں، شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی،
وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سیل کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ لوگوں کو سٹیزن پورٹل استعمال کرنے کے لیےشعور دیا جائے ،سٹیزن پورٹل ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں یہ ایسا ذریعہ ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔
واضح رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.
وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں ،گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا
لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت
خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار
واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا
گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں
پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے واقعات،انتظامیہ کا ملزمان کے ساتھ گٹھ جوڑ
خاتون ہراسگی کیس،سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم برہم