عوامی خدمت کے جذ بے کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصل آباد کے جٹ نے بڑی دیہاڑی لگا لی

0
42

آج حکومت پاکستان کی کابینہ نے روسی ویکسین Sputnik V کی پاکستان میں کمرشل امپورٹ اور قیمت کی منظوری دے دی۔ روسی ویکسین کی قیمت 8500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان وہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے پرائیویٹ سیکٹر کو ویکسین کی امپورٹ کی اجازت دی ہے۔ حکومت پاکستان نے آج تک ایک روپہ بھی کرونا ویکسین کے لیے مختص نہیں کیا۔ پہلے چین نے پانچ لاکھ ویکسین تحفے میں دی ۔ عالمی ادارہ صحت بھی بھی پانچ لاکھ خوراکیں مفت میں دے رہا ہے۔

اب پاکستان کی حکومت نے حکومتی ترجمان شہباز گل کی کمپنی کو روسی ویکسین منگوانے کی اجازت دی ہے اور ساتھ ہی ہر خوراک پر 7000 روپے کا منافع پہلے ہی اپنے حکومتی وزیر کی جیب میں ڈال دیا ہے۔ یہ ہوتی ہے حلال کرپشن اور ٹیکنیکل ڈاکہ۔

شہباز گل کی کمپنی sputnik V فی خوراک صرف دس ڈالر میں امپورٹ کر رہی ہے۔ جس کی پاکستانی روپے میں قیمت 1550 روپے بنتی ہے۔ یہی 1550 کی ویکسین اب حکومت کی اجازت سے 8500 میں بیچی جائے گی۔ شہباز گل کی کمپنی نے پہلی consignment میں دو لاکھ ویکسین کا آرڈر دیا ہے۔مولا خوش رکھے ایک ہی consignment میں ایک ارب 40 کروڑ کا خالص منافع ۔ وہ بھی سرکار کی اجازت ، مرضی کے ساتھ۔

Leave a reply