عوام موجودہ حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے، شاہد خاقان عباسی

0
52

عوام موجودہ حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے، شاہد خاقان عباسی

باغی ٹی وی :سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام مشکلات کا شکار ہے اور حکومت حزب اختلاف کو شکار کرنے میں مصروف ہے لیکن اب عوام موجودہ حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ضمنی ریفرنس سے متعلق کیس میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 ستمبر کو طلب کر لیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ مجھے کسی بھارتی کمپنی نے پیسے بھیجے۔ اتنا بڑا جھوٹ بولنے سے پہلے نیب کو شرم آنی چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیب سے ڈرتے اور گھبراتے نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کا جج نیب کا چیئرمین ہے کیا وہ قانون کو اور حقائق کو نہیں جانتا۔ یہ نیب کی حقیقت ہے اور ہم اسی کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پانچ سال عوام کی خدمت کی لیکن عمران خان اور نیب مسلم لیگ ن کے خلاف کوئی ایک کرپشن کا کیس سامنے لے آئے۔

نیب کو ختم کریں ورنہ یہ ملک کو ختم کردے گا،شاہد خاقان عباسی کی ایک بار پھر دہائی

انہوں نے کہا کہ کرپشن تو موجودہ حکومت کر رہی ہے جہاں آج 53 روپے کی چینی 110 روپے کی مل رہی ہے۔ ڈھائی سو ارب روپے پاکستان کی عوام کی جیب سے جا چکا ہے کمیشن بنا تو چینی 65 روپے کی تھی لیکن آج 110 روپے کی ہے اور نیب چیئرمین ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ 35 روپے کا آٹا 75 روپے کا مل رہا ہے لیکن کسی کو فکر نہیں ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نیب کی تفتیش بھی ہونی چاہے اور عدالت میں کیمرے لگا کر پاکستان کی عوام کو بھی دکھایا جائے کہ کون سی کرپشن ہوئی ہے۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم ، ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اس سے قبل کہا تھا کہ ہمارے ہر پیسے پر ٹیکس ادا کیا گیا ہے،نیب بتائےٹیکس ادا ئیگی والی رقم پر منی لانڈرنگ کیسے ہوتی ہے؟ان کو یہ بھی نہیں معلوم کہ وزیرایم ڈی پی ایس او تعینات نہیں کرتا،موجودہ حکومت میں ادارے تباہ ہوگئے،کوئی کام کرنے کو تیار نہیں،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم ایک پارٹی کے بس کی بات نہیں،آج ملک کا ہرادارہ زوال پذیر ہے،یہ ملک 2سال میں کسی کو تعینات نہ کرسکی،نیب کو ختم کریں ورنہ یہ ملک کو ختم کردے گا،

نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار

Leave a reply