آوارہ کتے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے تک پہنچ گئے‘ پروازحادثے سے بچ گئی

0
38

صوبہ سندھ میں آوارہ کتے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے تک پہنچ گئے‘ پروازحادثے سے بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پرآوارہ کتے مٹرگشت کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں ، آوارہ کتے خوراک کی تلاش میں کراچی ایئرپورٹ کے رن وے اورایپرن ایریا میں داخل ہوئے ، کتوں کی موجودگی کے وقت نجی ایئرلائن کی پروازاسلام آباد کے لیے ٹیک آف کررہی تھی ، آوارہ کتوں کی موجودگی کے باعث یہ پرواز کسی بھی حادثے کا شکار ہوسکتی تھی جب کہ کتوں کے ایئرپورٹ کے حساس مقام پرداخل ہونے سے سول ایوی ایشن کے انتظامات کا بھی پول کھل گیا کیوں کہ ایئرپورٹ رن وے پرٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے جہازوں کوحادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔
بعد ازاں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ موقع پرموجود برڈ شوٹرنے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کا ماردیا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی تھی ، سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر رابطہ نہ کرنے پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیست معطل کی گئی ، معطل کیے جانے والوں میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور ایم پی اے گیان چند اسرانی شامل ہیں۔

Leave a reply