آوارہ کتوں کے حملے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے
باغی ٹی وی : رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں آوارہ کتوں کے حملے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تھانہ آب حیات کے نواحی علاقے چک نمبر 56 میں آوارہ کتوں کے غول نے کھیلتے ہوئے 5 سالہ شاہنواز اور 3 سالہ اربیلی پر حملہ کر دیا تھا۔ کتوں کے کاٹنے سے بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ آوارہ کتوں کی فوری تلفی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں

Shares: