میوزک ڈائریکٹر شنکر مہادیون نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میرے اور کے کے کے درمیان بہت زیادہ دوستی تھی یہاں تک کہ ہم فلموں میں بھی نہیں آئے تھے جب سے ہماری دوستی تھی ۔ہم ایکدوسرے کے ساتھ مل کر جنگلز گایا کرتے تھے اور ایسے ہی تجربات بعد میں فلموں میں بھی کئے۔ شنکر نے یہ بھی بتایا کہ کے کے بہت زیادہ فیملی کے ساتھ رہنے والے انسان تھے ان کے پاس جو بھی فری وقت ہوتا تھا،پارٹیوں میں جانے کی بجائے فیملی کے ساتھ گزارنے کو ترجیح دیتے تھے ۔وہ باقاعدہ طور پر اپنے کام سے کچھ دنوں کا وقفہ لیکر فیملی کے ساتھ رہتے تھے وہ سوشل میڈیا کے بھی شوقین نہیں تھے یہاں تک کہ ان کے پاس وٹس ایپ نمبر بھی نہیں تھا انہیں اگر کال کرنی ہوتی تھی تو ڈائریکٹ نمبر پر کرنی پڑتی تھی ۔
شنکر نے یہ بھی کہا کہ کے کے نے بہت اچھا گایا لیکن جس حساب سے اچھا گایا اس حساب سے انہیں ایوارڈز نہیں ملے اور یہ چیز ان کو کبھی پریشان نہیں کرتی تھی وہ اپنی دھن میں مست رہتے تھے اور کام کرتے رہتے تھے ۔ کے کے شوز کے معاملے میں بھی بہت سلیکٹیو تھے ہر کسی کا شو نہیں کر تے تھے .
واضح رہے کہ گلوکار کے کے گزشتہ دنوں دل کا دورپ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ان کے انتقال کی خبر سن کر نہ صرف بالی وڈ بلکہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور پرستار دکھی ہیں.