باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے کے حوالے سے آگاہی سیمینار اورریلی
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک کی خصوصی ہدایت پر ضلعی محکمہ تحفظ ماحول کے زیر اہتمام ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے کے لیے الکریم ہسپتال میں آگاہی سیمینار اور ریلی کا انعقادکیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ننکانہ چوہدری عبدالقیوم نے کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ننکانہ چوہدری محمد اشرف،ڈپٹی ڈائریکٹر صنعت زار ناصر چدھڑ،صدر ڈاکٹر ایسوسی ایشن ننکانہ ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر شاہد علی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھی۔ آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات چوہدری عبدالقیوم نے کہا کہ ماحولی کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ،ہم روز مرہ کی چیزوں کو دوبارہ استعمال میں لاکر نہ صرف ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ پیسے کے بچت بھی کرسکتے ہیں،زمین ہمارا گھر ہے اس کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدر ی محمد اشرف نے کہا کہ کاشتکار فصلوں کے باقیات،کوڑاکرکٹ،چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے مکمل خاتمے کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت کے لئے خطرناک ہے، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچاو¿ کے لئے عوام الناس کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے نے عوام سے اپیل کی کہ خصوصی طور پر بچوں اور بزرگوں کی صحت کا خیال رکھا جائے اور باہر نکلنے سے قبل ناک اور منہ کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھا جائے جبکہ عوامی سطح پر حفاظتی تدابیر اختیار کر کے سموگ کو مزید پھیلنے سے روکا اور جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔ بعدازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم کی سربراہی میں ماحولیاتی الودگی اور سموگ کے خاتمے کے لیے آگاہی ریلی کا اہتمام بھی کی گیا اس موقع پر ریلی کے شرکاءنے شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے

Shares: