جبری مشقت ، چائلڈلیبر کے خاتمے اور مزدوروں کی کم از کم اجرت کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے؛رانا امجد

باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس و پلاننگ راناامجد علی نے کہا کہ جبری مشقت ، چائلڈلیبر کے خاتمے اور مزدوروں کی کم از کم اجرت کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے،متعلقہ محکمے مزدور کی فلاح و بہبود کے لیے باقاعدہ ایکشن پلان مرتب کرکے نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنائیں،نان رجسٹرڈ اینٹوں کے بھٹوں کوبھی فی الفور رجسٹرڈ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میںڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود بھٹی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیبر محمد سعید چوہدری ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی کارڈز ذولفقار علی، بھٹہ خشت مالکان ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس میں مزدوروں کوسوشل سیکورٹی کارڈز کے اجرائ، جبری مشقت اور چائلڈ لیبرکے خاتمے اور بھٹہ مزدوروں کی سرکاری طور پر مقررکردہ اجرت کی ادائیگی جیسے معاملات زیر غور آئے۔اس موقع پر لیبرآفیسرمحمد سعید چوہدری نے اے ڈی سی فنانس و پلاننگ ننکانہ کو ضلع بھر میں چائلڈلیبر ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ماہ کے دوران ابتک15عدد اینٹوں کے بھٹہ جات/فیکٹریز،78عدد دوکانوں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 02ایف آئی آر درج کروائی گئی جبکہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی نے کہا کہ تمام بھٹہ مالکان کو مزدوروں کی تنخواہ کے علاوہ سوشل سیکورٹی کارڈز کی مد میں ادائیگی کوہر قیمت پر یقینی بنایا جائے،بھٹہ ایسوسی ایشن قوم کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنا کردار اداکرے۔ انہوں نے کہا کہ پوری تنخواہ کی وصولی ورکرز کا حق ہے،متعلقہ محکمے رائج کردہ سرکاری شرح پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں

Leave a reply