مزید دیکھیں

مقبول

حضرو:12 سالہ بچی فروخت،70 سالہ بابے سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 گرفتار

اٹک(باغی ٹی وی)حضرو میں سوتیلے باپ نے12سالہ بچی فروخت...

سیالکوٹ: پشاور سے لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، 5 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض ) پولیس...

عدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے،چیف جسٹس

پاکستان کے چیف جسٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا...

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،پی ٹی آئی کے 25 افراد دوبارہ طلب

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کے...

آیان مکھر جی اور کرن جوہر لڑ پڑے ؟

گزشتہ برس فلم براہمسٹرا نے بہت پذیرائی حاصل کی ، فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے کرن جوہر اور ڈائریکٹر آیان مکھر جی نے فیصلہ کیا کہ فلم کا پارٹ ٹو اور تھری بھی بنایا جائیگا.شائقین فلم کے سیکولز کے منتظر ہیں کہ خبریں آرہی ہیں کہ آیان مکھر جی اور کرن جوہر کے درمیان جھگڑا ہو گیا ہے اور براہمسٹرا کے سیکولز تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں . آیان مکھر جی اور کرن جوہر کے درمیان جھگڑے کی خبریں اس وقت مارکیٹ میں گردش میں ہیں، تاہم ان دونوں کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے تاہم جب آیان مکھر جی سے اس معاملے کی حقیقت جاننے

کی کوشش کی گئی تو انہوں نے ہنستے ہوئے بات کو ٹال دیا اور کوئی بھی جواب نہ دیا. کہا یہ بھی جا رہا ہے آیان مکھر جی کسی اور پروڈکشن ہائوس کی تلاش میں ہیں جن کے ساتھ مل کر براہمسٹرا کے سیکولز بنائے جائیں، پہلے آیان مکھر جی نے کرن جوہر کے پروڈکشن ہائوس کے ساتھ مل کر فلم براہمسٹرا بنائی تھی. تاہم اب ان دونوں کے درمیان معاملات کافی خراب ہو چکے ہیں لہذا فلم کے سیکولز تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں ، آیان مکھر نے یہ خود اعلان کیا کہ فلم کے سیکولز تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ مجھے ایک اور فلم ڈائریکٹ کرنے کے لئے مل گئی ہے.