انا لله و انا الیہ راجعون:آیت اللہ محمدی ری شہری دار قضائے الٰہی سے وفات پاگئے
تہران :انا لله و انا الیہ راجعون:آیت اللہ محمدی ری شہری دار قضائے الٰہی سے وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق ایران کی معروف مذہبی شخصیت اور کتب کثیرہ کے مولف آیت اللہ محمدی ری شہری دار فانی سے رخصت ہوئے۔
ایرنی میڈیا ذرائع کے مطابق آپ سید جلیل شاہ عبد العظیم حسنی تہرانی علیہ السلام کے حرم کے متولی تھے۔ نیز انقلاب اسلامی کی عدالتوں کے قاضی, ایران کے وزیر اطلاعات, نمائندہ مجلس خبرگان اور ایرانی حجاج کے سرپرست اعلیٰ بھی رہ چکے تھے۔ دار الحدیث اور دانشگاہ قرآن و حدیث کے مدیر تھے۔
متعدد کتب کے مؤلف تھے جن میں سے میزان الحکمت مشہور ترین تالیف ہے۔ یہ کتاب اردو زبان میں مرحوم علامہ محمد علی فاضل کے قلم سے ترجمہ ہو چکی ہے۔ ان کے دیگر قلمی آثار کی فہرست کچھ اس طرح ہیں:
دانشنامه امام حسین۔ (سیرت امام حسین ع) اس کتاب کی چند جلدیں اردو میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔
دانشنامه امام مهدی ۔ (سیرت امام مہدی ع)
دانشنامه امیرالمؤمنین۔ (سیرت امیرالمؤمنین ع) اس کتاب کی چند جلدیں اردو میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔
سنجه انصاف، بررسی برههای حساس از تاریخ رهبری نظام جمهوری اسلامی ایران۔
مبانی شناخت۔
مبانی خداشناسی
عدل در جهان بینی توحید
فلسفه وحی و نبوت
رهبری در اسلام
خاطرات سیاسی
جشن تکلیف، ویژه دختران
جشن تکلیف، ویژه پسران
جشن تکلیف ویژه مسئولان امور تربیتی و جوانان
بحثهایی دربارهٔ خدا
آگاهی و مخانواده۔ شهادت در نهج البلاغه
فلسفه امامت و رهبری
رمز تداوم انقلاب در نهج البلاغه
تداوم انقلاب اسلامی ایران، تا انقلاب جهانی مهدی (عج)
مقدمهای بر سیستم قضاء اسلامی
رمز موفقیت در زندگی.
تندیس اخلاص – زندگینامهٔ مرحوم شیخ رجبعلی خیاط (نکوگویان)
کیمیای محبت – یادنامهٔ مرحوم شیخ رجبعلی خیاط (نکوگویان)۔ یہ کتاب بھی اردو میں ترجمہ ہو چکی ہے۔
تحکیم خانواده
شناخت پیامبران و پیام۔
تبلیغ در قرآن و حدیث
مناظره در رابطه با مسائل ایدئولوژیک۔
خاطرههای آموزنده.
نیز ان کے علاوہ دیگر متعدد کتب۔۔۔
التماس فاتحہ مع الصلوة۔۔۔
تہران سے ذرائع کے مطابق ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری وساری ہے ،