مزید دیکھیں

مقبول

امریکی کمیشن کی بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندی کی سفارش

مودی سرکار اور بھارتی را کی دوسرے ممالک...

حافظ آباد : مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، نوجوان باحفاظت بازیاب

حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ)تھانہ جلالپور بھٹیاں میں درج نوجوان کے مبینہ...

گوجرہ:موٹروے ایم فور پر المناک حادثہ، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

گوجرہ(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ ) موٹروے ایم فور پر انٹرچینج...

بس نےایشوریا رائے کی گاڑی کو ٹکر مار دی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی گاڑی بدھ...

وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر اور ملائیشین ہم منصب سے رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج بنگلہ دیش...

ایازصادق نےپاک فوج کےخلاف نوازشریف کا بیانیہ بول کربھارت کوفائدہ پہنچایا،نوازشریف کے عزائم خطرناک ہیں :عدنان عادل

الاہور:ایازصادق نےپاک فوج کےخلاف نوازشریف کا بیانیہ بول کربھارت کےمقاصد پورےکردیئے،بھارت کی جنگ ن لیگ کےسنگ،عدنان عادل نے تو ن لیگ کا سارا کٹا چھٹا کھول کررکھ دیا ،

اطلاعات کے مطابق معروف صحافی سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان ایازصادق کے بیان کے بعد بھارت میں ہونے والی خوشیوں کومانیٹرکررہے ہیں اورساتھ ہی وہ پاکستان کے سنیئرصحافیوں اورریٹائرڈ جرنیلوں سے ایازصادق کے پاک فوج کے خلاف بیان پرردعمل لے رہے ہیں

سنیئر صحافی عدنان عادل کہتے ہیں کہ ن لیگ نوازشریف کی ذاتی پارٹی بن چکی ہے اورجو بھی بیانیہ اس وقت پاک فوج اوراداروں کے خلاف بولا جارہا ہے اس کا مقصد پاک فوج پردباو ڈال کرریلیف لینا ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا

 

https://www.youtube.com/watch?v=BYzJCz9EF_g

عددنان عادل کہتے ہیں کہ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں کہ ایک قومی اسمبلی کا ممبر قومی اسمبلی میں پاک فوج کے سربراہ کے بارے میں جھوٹ بولے کہ ابھی نندن کے معاملے پرآرمی چیف کے پسینے چھوٹ رہے تھے ایک گہری سازش ہے اوراس سازش کے پیچھے باپ بیٹی ہیں

عدنان عادل کہتے ہیں کہ زبیرعمر مریم اورمریم کے ابوکےلیے جب ریلیف لینے سے ناکام ہوئے تو اس گرواہ نے یہ طئے کرلیا کہ اگرعمران خان کی حکومت رہی تو پھر ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی لہذا ایسے حالات پیدا کردیئے جائیں کہ فوج ملک میں مارشلا نافذ کرے اورپھر ن لیگ کا ایجنڈا کامیاب ہوجائے

عدنان عادل کہتے ہیں کہ نوازشریف کا ہدف صرف عمران خان نہیں ہیں بلکہ پاک فوج بھی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو جلد احساس ہوگیا کہ جلسوں سے کچھ نہیں بنے گا لہذا انہوں نے عمران خان اورپاک فوج کے خلاف محاذ آرائی شروع کردی

ایازصادق نے انتہائی گھٹیا کام کیا ہے اس کی ساری تحقیقات ہونی چاہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ انتہائی خطرناک ہے اورقوم کو اس کے سامنے اپنے اداروں کے خلاف ہونا چاہیے