اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پارلیمانی صحافیوں کو بہترین رپورٹنگ پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کی نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کے دوران صحافیوں نے نہایت ذمہ داری اور دقت کے ساتھ رپورٹنگ کی ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ پریس گیلری پارلیمان کا ایک اہم جزو ہے، جس کا کردار قانون سازی کی تفصیلات عوام تک پہنچانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی صحافیوں نے ہمیشہ عوام میں پارلیمان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا ہے اور ان کی رپورٹنگ نے عوام کو پارلیمانی عمل سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن اپنے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی کے دوران ایسی ہی قابل ستائش رپورٹنگ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آر اے پی کی یہ کاوشیں نہ صرف پارلیمانی عمل کے لیے اہم ہیں بلکہ صحافیوں کے پیشہ ورانہ وقار کو بھی بلند کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر صحافیوں نے نظم و ضبط کے ساتھ کام کرتے ہوئے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ہے، جو پاکستانی صحافت کے معیار کی عکاس ہے۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- اسپیکر ایاز صادق کی پارلیمانی صحافیوں کی بہترین رپورٹنگ پر خراج تحسین
اسپیکر ایاز صادق کی پارلیمانی صحافیوں کی بہترین رپورٹنگ پر خراج تحسین

صدف ابرار12 مہینے قبل