مسلم لیگ کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کی وزارت قانون و انصاف کا قلمدان ملنے پر وزارت قانون و انصا ف آمد کے موقع پر سیکرٹری قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر اور دیگر اعلیٰ افسران نے استقبال کیا۔ جبکہ وزیر قانون سردار ایاز صادق نے وزارت قانون کے افسران سے تعارفی ملاقات کی ہےکس میں سیکرٹری قانون و انصاف نے وزارت کے افسران کا تعارف کرایا اور وزارت قانون کے مختلف ونگز اور سیکشنز کے حوالے سے بھی وزیر قانون کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے.
وفاقی وزیر قانون نے اس موقع پر وزیر مملکت شہادت اعوان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف مہناز اکبر عزیز سے بھی ملاقات کی جس میں وزارت کے امور زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیرِ قانون سردار ایاز صادق نے وزارت کے تحت جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کی ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
تجدیدی فیس، ٹیلی کام کمپنیوں سے 9.5 ارب روپے وصول. پی ٹی اے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس وقت کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا. کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر صورت ضمنی انتخابات کو جیتنا چاہتی تھی جس کے لیے اس نے حکمت عملی بنائی کہ ایاز صادق استعفی دے کر کمپین چلاسکیں. اس لیئے سردار ایاز صادق نے ضمنی انتخابات میں الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لیے استعفی دیا تھا۔ تاہم ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نواز کو کامیابی نہیں ملی تھی.








