لاہور:ایازصادق کا گھرایک بارپھرسازشوں کا مرکز،ظہرانہ بھی ہوگا ،ڈرامہ بھی ہوگا،اطلاعات کے مطابق آج لاہورکا موسم سیاسی طورپربہت گرم دکھائی دیتا ہے ، حکومت مخالف اتحاد آج کے جلسے کو کس طرح کامیاب بنائے گا اس حوالے سے ویسے تو ہرلمحے مشاورت ہورہی ہے لیکن سردارایازصادق کے گھرظہرانے نے صورت حال کو اور رنگ دے دیا ہے
ذرائع کے مطابق سابق اسپیکرایازصادق کے گھرکا انتخاب میزبان نے نہیں کیا بلکہ یہ بوجھ جان بوجھ کرڈالا گیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مریم نوازسردار ایازصادق کے حوالے سے شروع دن سے کچھ مطمئن دکھائی نہیں دیتی ، شاید یہی وجہ ہے کہ وہ ایازصادق کواس حد تک استعمال کریں کہ تاکہ وہ کسی کام کے ناں رہیں ،
ایازصادق کے گھرکے انتخاب کی ایک وجہ یہ بھی بیان کی جارہی ہے کہ ایازصادق قیادت سے اس وجہ سے ناراض ہیں کہ مریم نواز نے ان کو بیانیہ دینے پرمجبورکیا جس کی وجہ سے ایازصادق کی ساری زندگی کی سیاست اورشرافت کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، اس کےبعد میڈیا کے سامنے تو یہ تاثردیا جاتا رہا اورشاید جاتا رہے کہ ایازصادق اپنے موقف پرقائم ہیں لیکن اندرونی طورپرایازصادق مریم نواز کی طرف سے دیئے گئے بیانیے کوبیان کرنے کواپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی بھی قراردے رہے ہیں
سردارایازصادق کے قریبی لوگوں کا کہنا ہےکہ مریم نواز ظہرانے کے لیے ایاز صادق کے گھر کاا تنخاب اس لیے کرنا چاہتی ہیں کہ اس طرح ایازصادق کی حوصلہ افزائی ہوگی اوروہ پارٹی سے وفادار رہیں گے
دوسری طرف سردارایازصادق کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے وہ مریم نواز کی طرف سے یہ ذمہ داری نبھانے پردلی طورپرتیارنہیں لیکن ظہرانے سےوہ انکاربھی نہیں کرسکتے ،کیوں کہ سردار ایاز صادق سیاسی اختلاف یا غلطی کے باوجود بہر کیف ایک بڑی شخصیت ہیں اورکھانا کھلانے سے انکاران کے شان شایان نہیں
یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ سردار ایازصادق کے گھرظہرانے پرمقصد کھانا کھانا نہیں بلکہ حکومت کے خلاف کس طرح جلسے کوکامیاب کرنا ہے اس کے حوالے سے آخری منصوبہ بندی کرنی ہے
یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ یہاں سے مینار پاکستان پہنچنے میں آسانی ہے اس لیے اس گھر کا ظہرانے کےلیے انتخاب کیا گیا ، دوسری طرف میزبان ابھی تک خاموش ہیں
یہ بھی کہا جارہا ہےکہ سردار ایازصادق کے گھر ظہرانے کے بعد تمام لیڈرمینارپاکستان جائیں گے جہاں وہ جلسے میں جان ڈالنے کی کوشش کریں گے