ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے ،اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع-
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا جبکہ موسٰی خیل ،بارکھان ، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے-
خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں بارش متوقع ،گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ساہیوال ،سرگودھا اورمیانوالی میں بارش کا امکان ہے-
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا،خوشاب ، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان اورملتان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہو گی دوسری جانب کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کاامکان ہے-
آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ،دیر،مالاکنڈ، سوات، کوہستان، بونیر،شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد اورہری پور میں بارش کا امکان ہے جبکہ مردان ،پشاور،کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اورکرم میں بارش متوقع ہو گی-